- بلوچستان سے پنجاب کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ، ایک ڈرائیور جاں بحق متعدد زخمی
- عدلیہ مخالف مہم، رؤف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
- کراچی: رینجرز کا سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ، دو اہلکار گرفتار
- کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے التوا سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل سے رہا
- خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ
- پاکستان کی ٹریول اینڈ ٹورزم کی عالمی رینکنگ میں 20 درجہ بہتری
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل
- نمی کا تناسب بڑھنے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
- علامہ راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
- بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا
- فیصل واؤڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی
- آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزیراعظم شہباز شریف آج ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
- اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش
- پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن ’قاتلانہ‘ حملے میں زخمی
- ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی آئی خان میں خودکش دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی
ڈی آئی خان: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں خودکش دھماکہ سے چند لمحے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں خودکش دھماکہ سے چند لمحے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، جس میں مبینہ خود کش حملہ آور خاتون سیاہ برقعے میں مشکوک حرکتیں کرتی اور ہدف کی جانب جاتی دکھائی دیتی ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور خاتون سیاہ برقعے میں آتی دکھائی دیتی ہے، مشکوک خاتون اسپتال میں موجود ایک اور خاتون کے قریب جا کر کھڑی ہو جاتی ہے اور دوسری خاتون کے چلے جانے پر کالے برقع والی خاتون ٹراما سینٹر کی طرف جاتی ہے، اور اس کے ٹراما سینٹر جاتے ہی ایک زور دار دھماکا ہوتا ہے ، جس کے بعد وہاں کھڑے متعدد افراد خون میں لت پت زمین پر پڑے دکھائی دیتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں پولیس چوکی پر فائرنگ اوراسپتال میں دھماکا
واضح رہے کہ رواں برس 21 جولائی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈیرہ کوٹلہ سیدان پولیس چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 2 اہلکاروں کو شہید کردیا تھا، شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال لائی گئیں تو اسپتال کے ٹراما سینٹرکے گیٹ پردھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں مزید 4 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔