- کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے گولی مار کر خودکشی کرلی
- وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت
- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
- 565 میٹرک ٹن چینی، سگریٹ، کپڑا، ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا
- ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم
- پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان
- غزہ میں جھڑپوں اور دھماکوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی
- حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے
- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلنے کا نیا طریقہ وضع
- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ’’ کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے‘‘
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
خیبرپختونخوا میں بارش سے 5 افراد جاں بحق، چترال میں سیلابی صورتحال
پشاور: خیبر پختونخوا میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں سے ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ چترال کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا بھر میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ بونیر اور مانسہرہ میں ایک ایک جب کہ شانگلہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ایبٹ آباد میں 5 سالہ بچہ برساتی نالے میں جان کی بازی ہار گیا۔
بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں18افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 6 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ بارشوں سے 5 مکانات تباہ جب کہ 2 کوجزوی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ ایک اسکول مکمل تباہ جب کہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب چترال کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کے باعث ترچ، کوشٹ اور شیشیکوہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔