- حافظ نعیم کا گندم کی خریداری کیلئے پنجاب حکومت کو چار دن کا الٹی میٹم، وزیراعلی ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان
- عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیدیا لیکن ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شبلی فراز
- آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی
- پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی
- لندن کے پہلے مسلم میئر کو اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز رویے کا سامنا
- اگر عمران خان جنگ ہار گیا تو پاکستان افریقا کا کوئی ملک بن جائے گا، فواد چوہدری
- پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ
- وفاق اور سندھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، شرجیل میمن
- ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی
- اسامہ، زمان ڈراپ کیوں ہوئے؟ سابق کرکٹر نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- سندھ حکومت کا سرکاری جامعات میں خلافِ ضابطہ تمام الاؤنسز روکنے کا حکم
- کولمبیا کا اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
- مخصوص نشستوں پر حلف؛ وزیراعلیٰ اور اسپیکر پخونخوا اسمبلی سے جواب طلب
- کراچی: ہوٹل پر بیٹھے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- کراچی ائیرپورٹ پر 19 کروڑ مالیت کا 9.5 کلو زیور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اقوام متحدہ مبصر نے اسرائیل کو جنگی جرم کا مرتکب قرار دے دیا
- قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی کیا ہوگی؟ سلیکشن کمیٹی نے لب کشائی کردی
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
- حسن علی کی واپسی! شائقین نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھادیا
سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع
کراچی: نیب نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع کردی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
نیب نے بابر غوری کیخلاف اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خاکے آویزاں کرنے کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور جائیداد کی ضبطی کے حوالے سے کارروائی جاری ہے، سندھ میں موجود جائیداد کی تفصیل کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے، لیکن پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے سے تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوئیں، تفصیلات موصول ہونے کےلئے وقت دیا جائے۔
عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ اس ریفرنس میں ایم پی اے جاویدحنیف اور دیگر ملزمان گرفتار ہیں جبکہ بابر غوری مفرور ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔