- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
- موسمیاتی تغیر کے خلاف پودوں کو بہتر بنانے کی کوششیں
- سنیما اور ہمارا لڑکپن
- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
بھارتی فوج کی چپراڑ سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری، کئی گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرگئیں
سیالکوٹ: جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں متعدد گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں کئی گھروں کی چھتیں گرگئیں جب کہ عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم چناب رینجرز نے فائرنگ اور گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیتے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔ سرحد پر کشیدگی کے باعث مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج گزشتہ 2 ماہ میں متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول سمیت پاکستان کی مختلف چوکیوں اور سرحد سے ملحقہ آبادیوں پر فائرنگ اور گولہ باری کرچکی ہے، جس سے اب تک پاکستان کے کئی فوجی جوان اور شہری شہید ہوچکے ہیں لیکن پاکستان کے بار بار احتجاج کے باوجود بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا۔ فائرنگ اور گولہ باری سے کئی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔