- رشوت لینے کا الزام، سینئیر روسی جنرل گرفتار
- رائٹس کی فروخت؛ سابق آئی سی سی آفیشل معاونت کریں گے
- پہلا ویمنز ون ڈے، انگلینڈ نے پاکستان کو37 رنز سے زیر کر لیا
- ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ ٹکٹس کی زیادہ قیمتوں پر آئی سی سی زیرِ تنقید
- پیک شدہ جوسز پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ
- سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، 23 ارب کے7منصوبوں کی منظوری
- پرویزالٰہی کی قربانیوں کا صلہ حماد اظہر کی لانچنگ سے دیا گیا، فیصل واوڈا
- سندھ سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سورج آگ برسانے لگا
- دیامربھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کیلیے ایک بار پھر چین کو پیشکش
- سبھی کو بخت پر نازاں نہایت شادماں دیکھا۔۔۔ !
- اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اگر جرمنی میں داخل ہوئے تو گرفتار کرلیا جائے گا، جرمنی
- امریکا نے بنگلادیش کیخلاف ٹی 20 سیریز میں برتری حاصل کرلی
- تجاوزات آپریشن، اسلام آباد میں تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل، عامر مغل گرفتار
- داسو حملے میں جاں بحق چینی شہریوں کے لواحقین کیلیے 71 کروڑ سے زائد معاوضے کا اعلان
- قومی ہاکی ٹیم کو ویزے جاری، ہالینڈ کیلئے ٹکٹس بک کرادیے گئے
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مشہد میں سپردخاک، تدفین میں لاکھوں افراد کی شرکت
- پنجاب میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان
- بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف سنگین غداری کی درخواست خارج
- ہتک عزت قانون میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی، اسے واپس بھیج سکتا ہوں، گورنر پنجاب
- کراچی سے بھارتی خفیہ ادارے را کے مزید دو تربیت یافتہ ایجنٹ گرفتار
ملک بھر میں تمام بینک بدستور کھلے رہیں گے، اسٹیٹ بینک
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں تمام بینکس برانچز کھلی رہیں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس پر ہونے والے اقدمات پر فنانشل سروس بحال رکھنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تمام بینکس ، مالیاتی ادروں کے فنانشل سروس جاری رکھنے کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے بینکس صدورکو ہدایت جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکس اسٹاف کو محدود کر دیا جائے لیکن بینکس سروس متاثرنہ ہو، اور کل ملک بھرمیں تمام بینکس برانچزکھلی رہیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیر سے جمعہ تک صبح 10 بجے سے شام 4:30 تک بینکس سروس فراہم کریں گے، اور اگر کسی ملازم میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تو متعلقہ برانچ عارضی طور پر بند رکھی جائے گی، تمام بینکس اے ٹی ایم مشن سے رقم کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے، اور بینک صارفین کو ڈیجیٹل اور آن لائن سروس کے ذریعے ذیادہ سہولیات دی جائیں، جب کہ آن لائن انٹر نیٹ بینکنگ سروس کے استعمال پر سائبر سیکیورٹی کے لیے سخت اقدمات کئے جائیں، تمام بینکس کے کال سینٹر بھی اکاؤنٹ ہولڈز کی پریشان کو حل کرنے کا کام جاری رکھیں گے۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تجارت سے متعلق تمام بزنس کا کام بھی جاری رکھا جائے، بینکوں میں آنے والے ملازمین ہر وقت اپنے ساتھ شناختی کارڈ اور بینک کا کارڈ ساتھ رکھیں گے، اگر زیادہ ضروری ہوا تو بینک ملازمین کو متعلقہ بینک ملازمت کا سرٹیفیکٹ لیٹر بھی جاری کرسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت ، حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کی ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، تمام بینکوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، بینک ملازمین سیمت صارفین کے لیے بھی خاص طور پر صفائی کے لیے تمام اہم چیزوں کا خیال کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔