- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
سیلانی کا کراچی تا خیبر 20 لاکھ خاندانوں میں دو ارب کا راشن دینے کا اعلان
کراچی: سیلانی ویلفیئر نے کراچی تا خیبر 20 لاکھ خاندانوں میں دو ارب کا راشن دینے کا اعلان کردیا۔
بہادر آباد میں سیلانی ویلفیئر کے مرکز پر ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے سیلانی ویلفیئر کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کراچی سے خیبر تک 20 لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا جس پر 2 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے، ساتھ ہی لاکھوں افراد کو روزانہ تیار کھانا بھی فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مراکز کے باہر موجود ڈبوں میں لوگ اپنے گھروں کے پتے شناختی کارڈ کی نقل کے ہمراہ ڈال رہے ہیں، انہیں بھی گھروں پر راشن دیا جارہا ہے اسی طرح مختلف علاقوں میں ان کے رابطے میں موجود سماجی کارکنان کے ذریعے نشاندہی کے بعد ان غریب افراد کے گھروں تک راشن پہنچایا جارہا ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوری سے محروم ہیں۔
سرباہ سیلانی ویلفیئرنے یہ بھی کہا کہ غریب افراد کے موجودہ حالات رلا دینے والے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے، ہم رازق نہیں بلکہ رزق دینے والے کے ادنیٰ سے بندے ہیں اور اپنی آخرت سنوارنے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے پیش نظر جدوجہد میں مصروف ہیں، ہماری اس کاوش میں مخیر حضرات کا بھرپور تعاون شامل ہے، لاک ڈاؤن کے دوران مستحق لوگوں کی پریشانی کے مدنظر مخیر افراد دل کھول کر سیلانی ویلفیئر کو وسائل فراہم کررہے ہیں۔ جب کہ ہم ان سب کے تعاون سے مستحق افراد کی مدد کرتے رہیں گے۔
مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ ابتدائی 2 دنوں میں انہیں آٹے کی شدید کمی کا سامنا تھا مگر اب صورتحال بہتر ہوگئی ہے، ہم نے سکھر اور جنوبی پنجاب میں بھی کام شروع کردیا ہے، دستر خوان لگانے کے بجائے تیار کھانا مستحق افراد کو پارسل میں دیا جارہا ہے، صرف بدھ کو کراچی میں 65 ہزار روٹیاں اور 130 دیگیں تیار کی گئی ہیں، سیلانی ویلفیئر کی پوری کوشش ہے کہ کراچی سے خیبر تک راشن اور تیار کھانا ہر مستحق گھرانے تک پہنچ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خدمت کے لیے انہیں حکومت کی مدد حاصل نہیں ہے۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیلانی ہیڈ آفس بہادر آباد کا دورہ کیا اور ان کے گوداموں اور راشن پیکنگ سسٹم کا معائنہ کیا۔ سیلانی ٹرسٹ کے بانی مولانا بشیر فاروق قادری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنے راشن کی تقسیم کے نظام سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے راشن کی تقسیم کا افتتاح کرنے کے لیے مستحق شخص میں آٹا تقسیم کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔