- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
- موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا
- بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار
- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
کے الیکٹرک کی 48 گھنٹوں میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کی یقین دہانی
کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک مونس عبداللہ علوی نے آٗئندہ 48 گھنٹوں میں لوڈ شیڈنگ بحران پر قابو پانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
گورنرہاﺅس میں ہونے والی ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سخت نا انصافی کے مترادف ہے۔
گورنر سندھ نے سی ای او کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ صورت حال کا تدارک کرکے شہریوں کو جلد از ریلیف دیا جائے۔ وفاق کی جانب سے کے الیکٹرک کو اضافی گیس مہیا کی جارہی ہے، اس کے باوجود اس طرح کی صورت حال کا پیدا ہو نا تشویش ناک ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ کے الیکٹرک کو اضافی فرنس آئل حبکو سے مہیا کیا جائے گا۔ وفاق کے الیکٹرک کو 650 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کا پابند ہے جبکہ کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لئے وفاق اضافی 500 میگا واٹ بجلی دینے کے لیے تیار ہے لیکن سسٹم میں سرمایہ نہ لگانے کی وجہ سے کے الیکٹرک کے پاس 500 میگا واٹ اضافی بجلی سنبھالنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔
سی ای او کے الیکٹرک مونس عبداللہ علوی نے کہا کہ فرنس آئل کی کمی کی وجہ سے ٹپال اور گُل احمد پاور پلانٹ بند ہیں جبکہ وفاق سے اضافی فرنس آئل ملنے سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ لوڈ شیڈنگ میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں بہتری آجائے گی اور اگلے 48 گھنٹوں میں اس بحران پر قابو پالیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔