- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
چوری کی گاڑی میں نشے کی پارٹیاں کرنے والے ملزمان خاتون سمیت گرفتار
کراچی: گاڑی چوری کرکے لانگ ڈرائیو پر نشے کی پارٹیاں کرنے والے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل تھانہ فیروزآباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ گاڑی چوری کرکے لانگ ڈرائیو پر نشے کی پارٹیاں کرنے والے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ، چوری شدہ گاڑی، آئس اور دیگر منشیات برآمد کر لی ۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق ملزمان شاہ رخ ولد افتخار، وجاہت ولد جمال اقبال اور خاتون ملزمہ سمیرا احسان ہنڈا سٹی گاڑی رجسٹریشن نمبر اے جے ایچ632 میں سوار جارہے تھے، کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر گاڑی کو روکا تو انکشاف ہوا کہ تینوں ملزمان نشے میں دھت اور چوری کی گاڑی میں سوار ہیں، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، بڑی تعداد میں آئس اور دیگر منشیات اور بریگیڈ تھانے کی حدود چوری کی جانے والی گاڑی برآمد کرلی۔
ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری و چھین کر نشے کی پارٹیاں کرنے کے لیے لانگ ڈرائیو پر جاتے تھے اور ڈرائیونگ کے دوران آئس نشہ اور دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال کرتے تھے، پارٹی کرنے کے بعد ملزمان گاڑی فروخت کردیتے تھےگاڑی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے منشیات خریدی جاتی تھی۔
ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا گروہ 8 سے 10 ملزمان پر مشتمل ہے، گرفتار ملزمان شاہ رخ اور وجاہت ناظم آباد جب کہ لڑکی سمیرا کا تعلق سرجانی سے ہے، ملزم شاہ رخ 2016 میں ناظم آباد اور 2017 میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید 3 مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے مزید انکشافات متوقع ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔