- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- پاکستان کا تاریخی لونر مشن جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- سعودی عرب میں عالمی رہنماؤں سے باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پر پیشرفت ہوئی، وزیراعظم
- جنگ بندی ہو یا نہ ہو، رفح پر حملہ کریں گے؛ نیتن یاہو کی ڈھٹائی
- امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ؛ 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی
- مریم نواز کا صوبے میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم
- اسرائیل مخالف مظاہرہ؛امریکی پولیس نے خواتین کا زبردستی اسکارف اتار دیا
- غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق رکھتا ہے، تحقیق
- گھریلو اشیاء میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی
- بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- جامعہ کراچی میں فلسطین اور امریکی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج
- ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی
- برطانیہ میں تلوار بردار شخص کا راہگیروں اور پولیس افسران پر حملہ
- معاشی شرح نمو میں بہتری آئی، مہنگائی کم ہوگی، وزارت خزانہ کا دعویٰ
- امریکا میں خالصتان رہنما کو قتل کرانے کی منظوری ’را‘ کے سربراہ نے دی؛ واشنگٹن پوسٹ
- خیبر پختون خوا میں درسی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار
روسی ماڈل انجیکشن کے بعد سوجے ہوئے گالوں سے بھی خوش اور مطمئن
ماسکو: روسی ماڈل اور انسٹاگرام اسٹار، اناستاسیا پوکریشک نے منفرد نظر آنے کے لیے پہلے ہونٹوں کو موٹا کیا لیکن اس کے باوجود ان کا جنون کم نہ ہوا تو انہوں نے اپنے رخسار واضح کرنے کے لیے چہرے پر خود ہی ٹیکے لگوائے جس سے گال کسی پنگ پانگ گیند کی طرح پھول کرخساروں کی ہڈیوں پر جمع ہوگئے۔
اس مضحکہ خیز صورتِ گال کے باوجود وہ اپنے نئے حلئے سے بہت خوش ہیں۔
ایناستاسیا نےبتایا کہ ان کی ناک بڑی تھی جس کا تناسب ٹھیک کرنے کے لیے انہوں نے پہلے ہزاروں ڈالر خرچ کرکے اپنے ہونٹوں کو بڑا کیا تاہم ناک اب بھی ٹھیک نہ لگی۔ اس کے بعد انہوں نےخود ہی ہیالورونک ایسڈ کے انجیکشن اپنے گالوں میں لگائے تاکہ رخسار نمایاں ہوجائے لیکن اس عمل سے گال اوپر کی جانب چڑھ گئے اور عجیب شکل اختیار کرگئے ۔ تاہم وہ اس پر مطمئین ہیں۔
’ میں اپنے ان گالوں میں مزید انجیکشن لگا کر انہیں اورواضح کرنا چاہوں گی اور یہ عمل اس وقت تک کرتی رہوں گی جب تک میرا اصل ہدف حاصل نہیں ہوجاتا،‘ ایناستاسیا نے کہا۔ لیکن اس عمل میں وہ کسی ماہر کی مدد لینے کی بجائے خود اپنے آپ پر تجربات کررہی ہیں۔
اس وقت خاتون روس سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں ۔ صرف انسٹاگرام پر ان کے فالوور کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے۔ انہوں نے یوٹیوب پر ایک ڈاکٹر کی ویڈیو دیکھ کر اپنے چہرے پر خود ہی ٹیکے لگانے کا فیصلہ کیا اور بقول ان کے ، انہوں نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں۔
ایناستاسیا نے بتایا کہ وہ ’خوبصورت‘ نظر آنے کے لیے اب تک وہ اپنے ہونٹوں اور گالوں کو واضح کرنے پر دوہزار ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کرچکی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔