- ایک گھنٹے میں 1123 درختوں کو گلے لگانے کا ریکارڈ
- واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
- پھلوں، سبزیوں پر مشتمل غذائیں پروسٹیٹ کینسر میں مفید قرار
- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی20؛ فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
انتہا پسند ہندوؤں کا گاؤ ماتا کے نام پر مسلم نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ہتھوڑے سے وار
گروگرام: بھارت میں عید کے موقعے پر بھی گئو رکھشا کی آڑ میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا۔
بھارتی شہر گڑ گاؤں (گروگرام) میں انتہا پسند ہندؤوں نے مسلمان ٹرک ڈرائیور پر گائے گا گوشت لے جانے کے جرم میں ڈنڈوں ، ہتھوڑوں ، لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریبی ریاست ہریانہ کے شہرگڑ گاؤں (گرو گرام) میں لقمان نامی ٹرک ڈرائیور ہندو انتہا پسندوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلمان ٹرک ڈرائیور بھینس کا گوشت لے کر گروگرام جارہا تھا تاہم اسے بادشاہ پور کے علاقے میں ہندو انتہا پسندوں نے گھیر لیا اور اس پر گائے کا گوشت لے جانے کا الزام لگا کر تشدد شروع کردیا۔
ہندو انتہا پسندوں نے لقمان کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس پر ڈنڈوں ، ہتھوڑوں ، لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی، ۔ اس دوران عوام اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ حالت غیر ہونے پر ڈرائیور کو اسپتال منتقل کرکے نا معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
A 23-year old truck driver was thrashed with hammers and rods by a group of cow vigilantes in #Badshahpur on Friday morning while he was on his way to deliver #buffalomeat in Gurugram. #Gurugram
-continue readinghttps://t.co/vQhCRRfLVP pic.twitter.com/4K9VGD5I8K— B&B Associates LLP (@bnb_legal) August 1, 2020
واضح رہے کہ ریاست ہریانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے اور یہاں کے وزیراعلیٰ منوہر لعل کھٹر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور شدت پسندانہ نظریات کے باعث کئی مرتبہ تنازعات میں گھرے رہے ہیں۔
دوسری جانب بھارت 2104 میں بی جے پی کی حکومت کے قیام کے بعد گئو رکھشا کے نام پر مسلمانوں، دلتوں اور دیگر اقلیتی گروہوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور 50 سے زائد افراد کا قتل کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔