- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی کل رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث خاتون ڈپٹی کمشنر گرفتار
لاہور: اینٹی کرپشن گجرات نے کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث ڈپٹی کمشنر ریونیو رانی حفصہ کنول کو گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن حکام گجرات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ریونیو رانی حفصہ کنول پر ریت کے ٹھیکوں کی فروخت، کوآپریٹو زمین کا انتقال، کمپنیوں سے دھوکے اور حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے جب کہ ان کے ساتھ اے ڈی مائنز گجرات عثمان احمد اور فاریسٹ آفیسرعماد احمد کے خلاف بھی مقدمات ہیں۔
حکام اینٹی کرپشن کے مطابق حفصہ رانی کنول نے تعیناتی کے دوران گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال اور بینک اکاؤنٹس اپنی ہمشیرہ، والدین، بھائی اور قریبی رشتہ داروں کے نام کروائے جس کی رپورٹس ڈی سی ریونیو نے اعلی حکام کو دیں جن کے حکم پر حفصہ رانی کی گرفتاری عمل میں آئی۔
حکام کے مطابق سابق اے ڈی سی آر گجرات ملزمہ رانی حفصہ کنول اہم شخصیت کے نام پر چنبہ ہاؤس میں بک کیے گئے کمرہ میں روپوش تھی، انہیں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے گزشتہ رات گرفتارکیا اور ویمن پولیس اسٹیشن میں بند کروا دیا تھا، اینٹی کرپشن نے ایک روزہ ریمانڈ حاصل کرکے سابق اے ڈی سی آر رانی حفصہ کنول کو تفیش کے لیے گجرات منتقل کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔