- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی منہ پر گیند لگنے سے زخمی
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
- موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا
- بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار
- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
- غزہ سے متعلق احتجاج؛ جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
- مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد مل گئی، پولیس نے ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا
شہباز شریف عدالت کو مطمئن نہ کرنے پر گرفتار ہوئے، شبلی فراز
اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طرح شہباز شریف بھی عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے اور باہر آکر عوام کے سامنے مظلوم بن رہے ہیں، شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نواز مشکل وقت میں اپنے چچا پر کاری ضرب لگائی۔
یہ بات انھوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ شریف خاندان ماضی کی طرح عدالتوں سے مرضی کے فیصلے چاہتا ہے، نواز شریف کی طرح شہباز شریف بھی عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے، باہر آکر عوام کے سامنے مظلوم بن رہے ہیں، شہباز شریف اپنے اثاثوں کا جواب نہیں دے سکے لیکن انہیں بتانا ہوگا کہ اثاثے کیسے بنائے؟
یہ پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا
مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا تھا لاہور ہائی کورٹ نے شواہد دیکھ کر شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کی، شہباز شریف نے اپنے ملازمین کے نام پر اکاؤنٹس بنا کر منی لانڈرنگ کی جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں، انہی عدالتوں نے جب آپ کو ریلیف دیا تو آپ نے قبول کیا اب سزا کیوں قبول نہیں؟
شہزاد اکبر کا کہنا تھا مریم نواز اپنے خاندان کی چوری چھپانے کے لیے معاملہ سیاسی بیانیے کی طرف منتقل کررہی ہیں، مفاہمت کی سیاست کا طعنہ دے کر مریم نواز نے مشکل وقت میں اپنے چچا پر کاری ضرب لگائی، عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اثاثوں سے متعلق وضاحت پیش کردی ہے، اگر آپ کو اعتراض ہے تو ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔