- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
پی آئی اے کی نااہلی، کورونا کی مثبت رپورٹ کے باوجود مسافر کو سعودیہ بھیج دیا
ملتان: اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات قومی ایئرلائن کے اسٹاف کی بڑی نااہلی سامنے آگئی، عملے نے کورونا وائرس میں مبتلا شخص کو پرواز کے ذریعے سعودی عرب بھجوادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے عملے کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کی پوزیٹو ٹیسٹ رپورٹ موجود ہونے کے باوجود مسافر کو سعودی عرب روانہ کردیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کو اسلام آباد میں پی آئی اے اسٹاف نے بورڈنگ پاس جاری کیا، مسافر کو سعودی عرب پہنچتے ہی ڈی پورٹ کر کے ملتان واپس بھیج دیا گیا، مسافر کے پاس کورونا وائرس کی مثبت ٹیسٹ رپورٹ تھی۔ ملتان واپس پہنچنے پر مسافر کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مدینہ سے آنے والی پرواز میں موجود دو مزید مسافروں میں کورونا وائرس کا شبہ ہے جس کے سبب ان مسافروں کو بھی نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔