- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
چین میں کورونا کیسز میں اضافے پر 90 لاکھ افراد کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
بیجنگ: چین کے ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں کورونا کے نئے کیسز میں اچانک اضافے کے بعد ساحلی شہر میں بسے 90 لاکھ افراد کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو چین میں کئی ماہ بعد ایک بار پھر بڑے پیمانے پر کورونا کے ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ معمولات زندگی بحال ہونے کے کئی ماہ بعد ساحلی شہر چنگ ڈاؤ کے اسپتال میں ایک ہی دن کورونا کے 6 کیسز سامنے آئے جس پر میونسپل ہیلتھ کمیشن نے 94 لاکھ آبادی والے شہر میں 90 لاکھ افراد کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میونسپل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس کی ٹیسٹ کی جدید سہولیات ہیں، نئے کیسز کے سامنے آتے ہی ایک لاکھ 40 ہزار افراد کے ٹیسٹ کرائے جا چکے ہیں۔ پہلے مرحلے میں شہر کے 5 اضلاع کے رہائشیوں کا 3 دن میں ٹیسٹ کرایا جائے گا جب کہ پورے شہر کی آبادی کے ٹیسٹس پانچ دن میں مکمل ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس چین سے پوری دنیا میں پھیلا لیکن سب سے پہلے قابو بھی چین میں پایا گیا جس کے بعد بیجنگ میں جون کے مہینے میں نئے کیسز سامنے آنے پر 94 لاکھ آبادی والے شہر کے ایک بڑے حصے کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔