- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
- ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
- آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
- سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
- موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج
- معدہ کی صحت کو کیسے یقینی بنائیں؟
- ادویات کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
- موسمیاتی تغیر کے خلاف پودوں کو بہتر بنانے کی کوششیں
- سنیما اور ہمارا لڑکپن
- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
کینیڈا میں درختوں سے انگوروں کی چوری کی عجیب واردات
کینیڈا: کینیڈا میں انگوروں کو براہِ راست درختوں سے چرانے کی عجیب وغریب واردات ہوئی ہے جس میں نصف ٹن یعنی 500 کلوگرام سے زائد وزنی انگور چرائے گئے ہیں۔
صوبہ کوبیک میں یہ انوکھی واردات ہوئی ہے جہاں پکے ہوئے انگور کے خوشے براہِ راست پیڑوں سے توڑے گئے ہیں۔ مالک کے مطابق یہ انگور بازار میں فروخت کے لیے بالکل تیار تھے۔ واقعے کےبعد پولیس سے رابطہ کیا گیا تو تفتیش شروع کی گئی لیکن اب تک چوروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
پولیس مختلف پہلوؤں سے یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ کیا یہ ایک باقاعدہ کسی جرائم پیشہ گروہ کا کام ہے یا پھر شوقیہ طور پر کسی نے یہ مہم جوئی کی ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق اس باغ میں جتنے انگور بچے ہوئے تھے وہ چرالیے گئے ہیں۔
باغ کے مالک مائیکل رابرٹ نے بتایا کہ چھ ماہ تک فصل کا بھرپور خیال رکھا گیا تھا۔ بہترین معیار کے ان انگوروں کو باقاعدگی سے پانی دیا گیا تھا اور گھاس پھوس کو صاف کیا گیا تھا۔ جب فصل کاٹنے کی باری آئی تو انگور چوری ہوگئے۔
واضح رہے کہ اعلیٰ معیار کے ان انگوروں کے پیڑوں کو جالیوں سے ڈھانپا گیا تھا۔ لیکن چوروں نے پہلے جالیوں کو اتارا اور اس کے بعد انگوروں کو توڑ کر لے گئے۔ وائڈل بلانک نامی نسل کے یہ انگور بہت معیاری ہوتے ہیں اور ان سے کینیڈا میں اعلیٰ درجے کی شراب بھی بنائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق چور ٹرالی والی ایسی گاڑی لائے تھے جو ہر سطح پر چل سکتی ہے۔ ایک سے زائد افراد نے جلدی جلدی انگور توڑے اور تیزی سے نکلتے ہوئے بہت سے پودوں اور شاخوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ پولیس نے اپنے شک کا اظہار کیا ہے کہ باغ کسی اندر کے شخص کی مخبری سے لوٹا گیا ہے کیونکہ اس میں باغ کے دوردراز جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کوبیک میں ہی کروڑوں روپے کا میپل شربت چرایا گیا تھا جو میپل درخت کے شیرے سے بنایا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔