- پاکستان کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعے سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
- لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چُرا کر فروخت کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد
- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
عمران خان میرے احتساب کے شکنجے میں ہیں،تختہ الٹنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،فضل الرحمان
مردان: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے عوام کے ساتھ مل کر ناجائز اور نااہل حکمران کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے، اس حکومت کاخاتمہ کر کےدم لیں گے، عوام کا یہ سمندر اسلام آباد سے گند صاف کرے گا۔
مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلمان فتحیاب ہونے تک جہاد کرتا ہے، پوری قوم کو ظالمانہ تسلط کا سامناہے ہم نے عوام کے ساتھ مل کر ناجائز اور نااہل حکمران کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے، اس حکومت کاخاتمہ کر کےدم لیں گے، عوام کا یہ سمندر اسلام آباد سے گند صاف کرے گا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ نوکریاں دوں گا اور ملک میں شہد اور دودھ کی نہریں بہیں گی، لیکن اس حکومت نے تو ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا، ہمارے دو ممالک ہم سے ناراض ہو گئے ہیں، دوست ممالک کے دور ہونے سے پاکستان تنہا ہوگیا ہے، آپ پر پرائے تو کیا اپنے بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں، مہنگائی کے ذمہ دار جتنے عمران خان ہیں اتنے ان کو لانے والے بھی ہیں۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہم پہلے سے اس حکومت کو نااہل کہتے تھے لیکن اب تو انہوں نےخود بھی اپنی نااہلی کااعترف کرلیا ہے، کل انہوں نےکہا کہ میرے پاس ٹیم اچھی نہیں، میں کہتا ہوں آپ بھی نااہل ہیں اور آپ کی ٹیم بھی نااہل ہے، ایران اور افغانستان کی معیشت پاکستان سے بہتر ہے، چین نے 14 فیصد شرح سود پر پاکستان کو قرضہ دیا، چین سے پیسے لے کر سعودی عرب کو دے دئیے گئے، اور اب عمران خان کہتے ہیں میں فضل الرحمان کو حساب دینا ہوگا، عمران خان ابھی میرے احتساب کے شکنجے میں ہیں، حکومت کا تختہ الٹنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔