- اگر عمران خان جنگ ہار گیا تو پاکستان افریقا کا کوئی ملک بن جائے گا، فواد چوہدری
- پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ
- وفاق اور سندھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، شرجیل میمن
- ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی
- اسامہ، زمان ڈراپ کیوں ہوئے؟ سابق کرکٹر نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- سندھ حکومت کا سرکاری جامعات میں خلافِ ضابطہ تمام الاؤنسز روکنے کا حکم
- کولمبیا کا اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
- مخصوص نشستوں پر حلف؛ وزیراعلیٰ اور اسپیکر پخونخوا اسمبلی سے جواب طلب
- کراچی: ہوٹل پر بیٹھے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- کراچی ائیرپورٹ پر 19 کروڑ مالیت کا 9.5 کلو زیور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اقوام متحدہ مبصر نے اسرائیل کو جنگی جرم کا مرتکب قرار دے دیا
- قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی کیا ہوگی؟ سلیکشن کمیٹی نے لب کشائی کردی
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
- حسن علی کی واپسی! شائقین نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھادیا
- پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
- بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی
- اسامہ ڈراپ، حسن علی کی پھر ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں واپسی
- توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا
- موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج
سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر کے لیے تین امیدوار شارٹ لسٹ
کراچی: صوبے کی سر کاری جامعات میں وائس چانسلر کے تقرر کی سفارش کرنے والی تلاش کمیٹی نے سندھ یونیورسٹی جامشورو کے نئے سربراہ کے تقرر کے لیے انٹرویوز کے عمل کے بعد 3 امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔
یہ تین نام اب سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلی سندھ کو بھجوائے جائیں گے اور وزیر اعلی سندھ تین میں سے کسی ایک امیدوار کا بطور وائس چانسلر تقرر کریں گے ۔
تلاش کمیٹی کی جانب سے انٹرویوز منگل کو کنوینر ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت کی زیر صدارت منعقدہ ہوئے جس میں شارٹ لسٹ کیے گئے 16 میں سے 14 امیدوار شریک تھے۔
انٹرویو کے بعد جن تین ناموں کا انتخاب کیا گیا ان میں سندھ یونیورسٹی جامشورو کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر صدیق کلہوڑو، یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز کی وائس چانسلر ڈاکٹر پروین منشی اور انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر آف ڈسٹینس ایجوکیشن ڈاکٹر نبی بخش جمانی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سندھ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی مدت ملازمت آئندہ ماہ 17 جنوری کو پوری ہورہی ہے وہ انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے تھے اور انٹرویو کے عمل میں شریک بھی ہوئے تاہم تین منتخب امیدواروں میں جگہ نہیں بناسکے۔
انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں میں ایچ ای سی اسلام آباد کے سابق ایگزیکٹیوو ڈائریکٹر اور موجودہ ممبر ڈاکٹر فتح مری بھی شامل تھے تاہم وہ انٹرویو میں شریک نہیں ہوئے اور پہلے ہی معذرت کرلی۔
واضح رہے کہ تلاش کمیٹی کی جانب سے ان کا نام ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے بھجوایا جاچکایے۔ اس سے قبل وہ تلاش کمیٹی کی سفارش پر لیاری یونیورسٹی کے وائس مقرر کیے جاچکے تھے تاہم انھوں نے اس عہدے کا چارج نہیں سنبھالا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔