- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا امکان
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
جرمن حکومت پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے مزید 5 ملین یورو دے گی
اسلام آباد: جرمن حکومت پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے مزید 5 ملین یورو دے گی۔
پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر پلیتا ماہیپالا نے پولیو کے خاتمے کیلئے فنڈز کی فراہمی پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فنڈز نہ صرف پاکستان میں ہونے والی انسداد پولیو مہمات میں استعمال ہوں گے بلکہ سرحدوں پر واقع 123 ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے میں بھی استعمال ہوگا۔ ان ٹرانزٹ پوائنٹس پر سال 2019ء اور 2020ء کے پہلے سہ ماہی میں 26.1 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جاچکے ہیں۔
ڈاکٹر پلیتا نے کہا ہے کہ ’’پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوشش قابل ستائش ہیں۔ اس سال کورونا وبا کی وجہ سے ہمیں بیشتر چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم سب نے مل کر ان چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ بلاشبہ جرمن حکومت سے ملنے والے فنڈز کی وجہ سے بڑی حد تک پولیو مہمات میں بہتری آئے گی‘‘۔
کورونا وبا کے باعث پولیو مہمات 4 ماہ کے وقفے کے بعد جولائی میں دوبارہ شروع ہوگئی تھیں۔ ان مہمات میں پولیو ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر تربیت دی گئی تھیں۔ جولائی کے بعد سے اب تک کامیاب پولیو مہمات کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی وجہ سے بڑی حد تک پولیو وائرس پر قابو پایا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ ان فنڈز کو بڑی حد تک پولیو مہمات کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ جس سے پاکستان پولیو سے پاک ہونے کے مزید قریب ہو جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔