- سعودی عرب میں عالمی رہنماؤں سے باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پر پیشرفت ہوئی، وزیراعظم
- جنگ بندی ہو یا نہ ہو، رفح پر حملہ کریں گے؛ نیتن یاہو کی ڈھٹائی
- امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ؛ 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی
- مریم نواز کا صوبے میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم
- اسرائیل مخالف مظاہرہ؛امریکی پولیس نے خواتین کا زبردستی اسکارف اتار دیا
- غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق رکھتا ہے، تحقیق
- گھریلو اشیاء میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی
- بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- جامعہ کراچی میں فلسطین اور امریکی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج
- ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی
- برطانیہ میں تلوار بردار شخص کا راہگیروں اور پولیس افسران پر حملہ
- معاشی شرح نمو میں بہتری آئی، مہنگائی کم ہوگی، وزارت خزانہ کا دعویٰ
- امریکا میں خالصتان رہنما کو قتل کرانے کی منظوری ’را‘ کے سربراہ نے دی؛ واشنگٹن پوسٹ
- خیبر پختون خوا میں درسی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار
- کراچی میں شہری سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
- ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
- کراچی؛ جنریٹر مارکیٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، دو افراد جاں بحق
امریکا میں دلہے کو دلہن کے منہ پر کیک مارنا مہنگا پڑ گیا
واشنگٹن: امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر کنگسٹن میں شادی کی تقریب میں دلہن نے مذاقاً دلہے کے منہ پر کیک لگا دیا جس پر دلہے نے غصے میں پورا کیک دلہن کے منہ پر دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینسی میں دلہن کیلسی کارسن نے شادی کی تقریب کے مناظر “ٹِک ٹاک” پر شیئر کیں۔ اس دوران دلہن نے دلہا کے منہ پر کیک لگایا۔ دلہے کو یہ حرکت ناگوار گزری اور اس نے پورا کیک دلہن کے منہ پر دے مارا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اس وڈیو کو 28 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور صارفین نے دلہا ٹونی کے شدید ردّ عمل کو زیادتی قرار دیتے ہوئے دلہن نے سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر سامنے آنے والے تبصروں میں دلہن کو مشورہ دیا گیا ہے کہ “اس آدمی سے طلاق لے لو اور اس سے جان چھڑا لو”۔ ایک اور شخص کا کہنا ہے کہ “اگر اس نے لوگوں کے سامنے یہ کیا ہے تو وہ اکیلے میں تشدد بھی کرسکتا ہے۔
دوسری جانب چند صارفین نے دلہا کے ردعمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹونی نے ایک دلچسپ اور غیر ضرر رساں مذاق کیا تھا۔ اسی طرح ایک صارف نے لکھا کہ اگرچہ ٹونی کے رد عمل سے اتفاق نہیں کرتا لیکن شروعات دلہن نے کی تھی جب کہ تمام لوگ صرف دلہا کو ہی ملامت کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔