گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 22 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 8 مارچ 2021
ایک روز میں  ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی

ایک روز میں  ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک روز میں ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 227 اموات، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 458 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 92  ہزار 100 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34 ہزار 347 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 855 ، پنجاب ایک لاکھ 77 ہزار 823 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا 74 ہزار 027، بلوچستان میں 19 ہزار 117 کیس رپورٹ، ‏اسلام آباد 45 ہزار 740 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 579 ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔