- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک اور قابلِ مذمت ہے، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالف کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
- قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
- پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک
کورونا بحران کے دوران مدد کی پیشکش پر ارجن کپور پاکستانیوں کے معترف
ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے بھارت میں کورونا کی سنگین صورتحال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے مدد کی پیشکش پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکار ارجن کپور نے بھارت میں کورونا کی بدتر صورتحال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے بھارت کو پیش کی جانے والی مدد اور سپورٹ کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا آپ کو یہ فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ کووڈ 19 بحران کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے مدد کا ہاتھ بڑھایا گیا۔ وسیع تناظر میں آپ کو اس عمل کا احترام کرنا چاہئے۔
ارجن کپور نے کہا یہ ایسا وقت ہے جب لوگ سرحدوں کو اور ایک دو سال قبل کے سیاسی منظر نامے کو چھوڑ کر ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں۔ دونوں ممالک کرکٹ کے علاوہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ جب بات کرکٹ کی ہوتی ہے تو یہ دونوں ہی ایک صفحے پر نہیں ہوتے ورنہ دونوں ممالک کی ایک دوسرے کے ساتھ دوستی ہے۔
ارجن کپور نے امید ظاہر کی کہ یہ دوستی مزید برقرار رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا حیرت ہے کس طرح فن اور ثقافت ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں کیونکہ ان کی حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ’’سردار کا گرینڈ سن‘‘ کو پاکستانیوں کی جانب سے بے حد سپورٹ مل رہا ہے۔
ارجن کپور کا مزید کہنا تھا آج رکاوٹیں زیادہ ہیں لیکن مجھے امید ہے رکاوٹیں ختم ہوجائیں گی۔ میں بس امید اور دعا کرسکتا ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان جو فاصلہ اور خلا پیدا ہوگیا ہے وہ دور ہوجائے اور ہم امن کے ساتھ رہیں۔
واضح رہے کہ ارجن کپور کی حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی مزاحیہ فلم ’’سردار کا گرینڈ سن‘‘ کی کہانی میں پاکستان اور بھارت کے تاریخی تعلق کو دکھایا گیا ہے جس نے شائقین کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ فلم میں ارجن کپور کے علاوہ راکول پریت سنگھ اور اداکارہ نینا گپتا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔