- لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد
- آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ
- تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد بڑھیں
- پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا
- میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفیں ہونے لگیں
- مکارم اخلاق
- مستحکم ازدواجی زندگی مگر کیسے۔۔۔۔۔!
- کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
- اے این ایف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد
- ریپ کیس، لامی چینی بے گناہ ہونے کی پھر دہائی دینے لگے
- احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
- پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی
- شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی
- یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کرلیا
- بلوچستان؛ مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے
- واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
- پھلوں، سبزیوں پر مشتمل غذائیں پروسٹیٹ کینسر میں مفید قرار
- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
بیٹے کی مایوں میں مریم نواز کی گانا گاتے انٹری، ویڈیو وائرل
اسلام آباد: بیٹ کی مایوں میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گانا گاتے ہوئے انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ اسلام آباد میں جاری ہے۔ جنید صفدر اور عائشہ کی مایوں میں دونوں خاندانوں کی بھرپور شرکت رہی جبکہ مریم نواز نے نغمہ بھی گنگنایا۔
جنید صفدر کی مایوں کا پروگرام ایک فارم ہاؤس پر منعقد کیا گیا جبکہ عائشہ سیف الرحمان کی مایوں کا پروگرام سیف الرحمان کے چک شہزاد میں فارم ہاؤس پر منعقد کیا گیا۔ جنید صفدر اور اہل خانہ مہندی لیکر عائشہ سیف الرحمان کے گھر پہنچے۔ پروگرام میں مہمانوں اور شریف خاندان کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں حمزہ شہباز بھی اپنی فیملی کے ساتھ شریک ہوئے۔
مایوں کی تقریب میں مریم نواز نے جنید صفدر کو مایوں بیٹھایا اور شادی کے گانوں سے بھی خوب لطف اٹھایا۔ سارے پروگرام میں مریم نواز، جنید صفدر، کیپٹن (ر) صفدر گنگناتے نظر آئے۔ مریم نواز ’یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں‘ گنگناتے ہوئے گھر میں داخل ہوئیں۔ تقریب میں گھوڑوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص اور گلوکاروں نے بھی رنگ جمایا۔ برات 14 دسمبر کو رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ جنید صفدر اور عائشہ سیف الرحمان کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امراء میں ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔