- خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا
- جسٹس بابر آڈیو لیکس کیس سے الگ ہوجائیں، چار اداروں نے متفرق درخواست دائر کردی
- وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس
- اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
- بے رحم اور بلاتفریق احتساب کا دن قریب ہے، فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
آدھے کراچی میں گوٹھوں کی سندیں بانٹ دی گئیں، اصل الاٹیز دربدر ہیں، سندھ ہائیکورٹ
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں جعلی گوٹھوں کی سندیں جاری کرنے سے متعلق درخواست پر نجف علی گوٹھ میں تعمیرات فوری روکنے اور ایم ڈی اے، مختیار کار اور ریونیو افسران کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کل کراچی میں گوٹھ پلاننگ ہو رہی ہے۔ آدھے کراچی میں گوٹھوں کی سندیں بانٹ دی گئیں۔ اصل الاٹیز دربدر ہیں اور گوٹھ آباد کیے جا رہے ہیں۔
جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کراچی میں جعلی گوٹھوں کی سندیں جاری کرنے سے متعلق بن قاسم ملیر میں نجف علی شاہ گوٹھ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے ایم ڈی اے کی زمینوں پر گوٹھ کیسے بن رہے ہیں؟ آج کل کراچی میں گوٹھ پلاننگ ہو رہی ہے۔ آدھے کراچی میں گوٹھوں کی سندیں بانٹ دی گئیں۔ اصل الاٹیز دربدر ہیں اور گوٹھ آباد کیے جا رہے ہیں۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل میراں محمد شاہ نے اعتراف کرتے ہوئے موقف دیا کہ گوٹھوں کی سندیں بیشتر جعلی ہوتی ہیں، ہزاروں گوٹھ جعلی بنائے گئے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے ایم ڈی اے اپنی زمین کا تحفظ کیوں نہیں کرتی؟ ایم ڈی اے کے وکیل نے موقف اپنایا کہ گوٹھ آباد کی تمام سندیں منسوخ کر دی گئیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے جس کے نام پر گوٹھ ہے اس کی عمر ہی صرف 40 سال ہے۔ شہریوں کے بنے ہوئے گھروں پر گوٹھ کی سندیں دی جارہی ہیں۔ سندھ حکومت بتائے، کتنے گوٹھوں کی سندیں جاری کیں۔ منگھو پیر میں ایک گوٹھ 4 افراد کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
ایم ڈی اے کے وکیل نے موقف دیا کہ بڑا آپریشن شروع کردیا ہے تمام قبضے خالی کروا رہے ہیں۔ عدالت نے نجف علی گوٹھ میں تعمیرات فوری روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایم ڈی اے، مختیار کار اور ریونیو افسران کو وضاحت پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔