- پولیس قربانی بھی دے رہی ہے مگر کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
- راولپنڈی؛ جنازے میں جانے والے افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے
- محکمے میں کرپشن سسٹم انکشاف کرنیوالے چیئرمین اینٹی کرپشن عہدے سے برطرف
- پی آئی اے حج پرواز کی ریاض ائرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
- عازمین حج کے لیے مقامات مقدسہ کے راستوں کو ٹھنڈا رکھنے کے انتظامات
- روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات فراہمی کیس؛ پولیس اہلکار کی سزا معطلی کا فیصلہ جاری
- پولیس لائن سے اسپیشل انویسٹی گیشن افسر غزالہ کی گاڑی چوری
- ’’ جو ملک کیلئے 10 کلو وزن کم نہیں کرسکتا، وہ انٹرنیشنل میں نہیں چل سکتا ‘‘
- کویت کا دیامربھاشا ڈیم کیلیے 25 ملین ڈالر کے معاہدے پر اتفاق
- بجٹ تخمینوں کے برعکس اگلے سال بھی مہنگائی برقرار، روپیہ اور زرمبادلہ ذخائر دباؤ کا شکار رہیں گے
- سم بلاکنگ؛ 30 مئی تک 21 ہزار تاجروں کی رجسٹریشن
- بھارت میں شدید گرمی کی لہر، 33 الیکشن کمیشن اہلکاروں سمیت 74 افراد ہلاک
- دی ہنڈریڈ؛ کیا شاہین لیگ چھوڑ رہے ہیں؟
- کراچی میں ہوٹل پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، تین افراد زخمی
- آئی ایم ایف کی اراکین پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز
- نیشنز ہاکی کپ؛ پاکستان کا ملائیشیا کے خلاف مقابلہ 4-4 سے برابر
- انگلینڈ کیخلاف چوتھا ٹی20؛ نسیم شاہ نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- کھانسی کے دوران ران کی ہڈی ٹوٹنے کا عجیب و غریب واقعہ
- چاکلیٹ سے بنی میٹھی اشیاء کینسر کا سبب بن سکتی ہیں، تحقیق
- زرعی زمین سے گرین ہاؤس گیس کی کٹوتی کے لیے طریقہ دریافت
لندن پلان سے اقتدار میں آنے والے کو ہر چیز میں سازش نظر آرہی ہے، شہباز شریف
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر عمران خان نے بے تکی توجیہات پیش کرنا شروع کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جو لندن پلان سے اقتدار میں آیا، اُسے ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے۔
مزید پڑھیں: آزاد خارجہ پالیسی کو سبوتاژ کرنے کیلئے غیرملکی فنڈنگ ہورہی ہے، وزیراعظم
انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’کسی شک یا غلطی میں نہ رہو، تم ہار چکے ہو کیونکہ تم نے عوام کو بے وقوف بنایا اور کرپٹ ترین، نااہل ترین حکومت بنائی‘۔
’عمران خان نے بطور وزیراعظم آج اپنی آخری تقریر کی‘
دوسری جانب بلاول ہاؤس کے ترجمان نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تقریر جھوٹ، جھوٹ اور بس جھوٹ پر مبنی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ عمران نیازی کا سرپرائز، کھودا پہاڑ نکلا چوہا، وہ بھی مرا ہوا کے مترادف ہے، فارین فنڈنگ سے پارٹی بنانے والے شخص کے منہ سے آزاد خارجہ پالیسی کی باتیں قیامت کی نشانی ہے، عمران یہ بتائیں کہ تحفہ میں ملی گھڑی دبئی میں کس نے فروخت کی۔
مزید پڑھیں: پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کاجلسہ ناکامی سے دوچار ہوا، مریم نواز
بلاول ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ جلسے پر پانچ حکومتوں کے وسائل پانی کی طرح بہائے گئے، عمران نیازی نے بطور سلیکٹڈ وزیراعظم آخری تقریر بھی کردی، جس کے بعد اب وہ تاریخ کا ایک شرمناک باب بن گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔