- پینشن کی مد میں خطیر اخراجات؛ جامعات میں نیا سروس اسٹرکچر لانے کی تیاریاں
- سندھ حکومت میں اختلافات کی تردید، مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کا فیصلہ
- کرغزستان سے مزید پاکستانی طلبا کو لانے کیلیے دو خصوصی پراوزیں شیڈول
- لیاری میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا
- ہتک عزت قانون کی منظوری پر ایچ آر سی پی کا سخت اظہار تشویش
- خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان
- کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- کراچی؛ کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزمان گرفتار
- وزیراعلیٰ کی کوئٹہ پریس کلب کو تالا ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی
- اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
- الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل
- پولٹری سیکٹر میں باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے چوزوں کی قیمت کے تعین کا انکشاف
- ابراہیم رئیسی کی جگہ بننے والے نئے عبوری صدر کون ہیں؟
- تیزگام ایکسپریس میں پریمیئم لاؤنج ڈائننگ کار کی سہولت فراہم
- جھوٹی خبر پر 30 لاکھ ہرجانہ، پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت قانون منظور
- کراچی: نیو سبزی منڈی میں ڈاکو منشی سے 25 لاکھ روپے چھین کر فرار
- اسرائیل کا شام میں ایران کے ٹھکانوں پر حملہ؛ 6 اہلکار جاں بحق
- چین کے پرائمری اسکول میں چاقو بردار خاتون کا طلبا پر حملہ؛ 2 ہلاک اور 10 زخمی
- وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت
- خطرہ محسوس ہونے پر مرنے کی اداکاری کرنے والی چیونٹیاں
خشک سالی سے بچنے کے لیے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے، صدر مملکت
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سمیت دیگر اقدامات سے خشک سالی جیسی آفات سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔
صحرا اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔ پاکستان سمیت بہت سے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں، جنگلات کی کٹائی، کم اور غیر متوقع بارشوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔
ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی دن کی مناسبت سے مزید کہا کہ ملک بھر میں جنگلات کے رقبے کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، خشک سالی کے اثرات کو پانی کے وسائل میں اضافہ کر کے کم کیا جا سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں ہمیں چھوٹے ڈیم، تالاب اور کنویں، پانی کی مناسب تقسیم سمیت شجرکاری پر بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
خشک سالی سے نمٹنے کے لیے زمینی پانی میں اضافے ، مزید ذخائر کی تعمیر ، پانی کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خشک سالی کم کرنے کے لیے 10 لاکھ ہیکٹر رقبے پر 3.29 ارب پودے لگا رہا ہے ۔وفاقی و صوبائی سطح پر خشک سالی سے نمٹنے کے لیے مؤثر پالیسیاں اپنانے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے تحفظ خوراک کو یقینی بنانے کے لیے پوری دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔