- کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- کراچی؛ کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزمان گرفتار
- وزیراعلیٰ کی کوئٹہ پریس کلب کو تالا ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی
- اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
- الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل
- پولٹری سیکٹر میں باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے چوزوں کی قیمت کے تعین کا انکشاف
- ابراہیم رئیسی کی جگہ بننے والے نئے عبوری صدر کون ہیں؟
- تیزگام ایکسپریس میں پریمیئم لاؤنج ڈائننگ کار کی سہولت فراہم
- جھوٹی خبر پر 30 لاکھ ہرجانہ ہوگا، ہتک عزت قانون پنجاب اسمبلی میں پیش
- کراچی: نیو سبزی منڈی میں ڈاکو منشی سے 25 لاکھ روپے چھین کر فرار
- اسرائیل کا شام میں ایران کے ٹھکانوں پر حملہ؛ 6 اہلکار جاں بحق
- چین کے پرائمری اسکول میں چاقو بردار خاتون کا طلبا پر حملہ؛ 2 ہلاک اور 10 زخمی
- وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت
- خطرہ محسوس ہونے پر مرنے کی اداکاری کرنے والی چیونٹیاں
- جاپان میں ریکونز نے تباہی مچادی
- ماہرین نے لوگوں کی عمر میں 5 سال کے اضافے کی پیشگوئی کردی
- احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ
- کراچی ؛ بیوی کے ناراض ہوکر میکے جانے پر شوہرنے خودکشی کرلی
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف
- عالمی فوجداری عدالت؛ اسرائیلی وزیراعظم اور حماس رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری کا امکان
کراچی؛ 2 بچوں کی ماں نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی
کراچی: سپرہائی وے جمالی گوٹھ کی رہائشی 2 بچوں کی ماں نے پراسرار طور پر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔
پولیس کے مطابق گلی نمبر5 عمر مسجد کے قریب گھر میں ایک خاتون نے پراسرار طور پر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کر لی ، جس کی لاش ٹیکسی کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت 27 سالہ رعنا زوجہ سکندر کے نام سے کی گئی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق متوفیہ 2 بچوں کی ماں اور حاملہ تھی۔ پولیس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
دریں اثنا شاہ لطیف پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور 8 چھینے گئے موبائل فون برآمد کر لیے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق سیکٹر C/30 میں زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت 35 سالہ اللہ بخش ولد الہی بخش کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے ایک 30 بور پستول ، چھینے گئے 8 موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی ۔
علاوہ ازیں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ لیاقت آباد 6 نمبر طیبہ مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت 35 سالہ محمد اقبال ولد عبد العزیز کے نام سے کی گئی۔ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ۔
ڈیفنس کے علاقے فیز ون PSO پٹرول پمپ سنگل روڈ پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ زخمی کی شناخت 58 سالہ بنارس خان ولد مسکین خان کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے تمام واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔