فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کی تصویر پر گوری خان کا دلچسپ تبصرہ

ویب ڈیسک  پير 26 ستمبر 2022
فلم ’پٹھان‘میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

فلم ’پٹھان‘میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی تصویر پر ان کی اہلیہ گوری خان نے مزاحیہ تبصرہ کر دیا۔

انسٹا گرام پر گوری خان نے اپنے شوہر کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اوہ خدایا! اب یہ اپنی شرٹ سے بھی بات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کنگ خان نے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ سے ایک تصویر شیئر کی تھی ۔


View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

شاہ رخ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہوں نے شرٹ نہیں پہنی ہے۔

بالی ووڈ کنگ نے اپنی تصویر پر خود ہی تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے تم ہوتی تو کیسا ہوتا؟ تم اس بات پر حیران ہوتی،تم اس بات پر کتنا ہنستی، تم ہوتی تو ایسا ہوتا۔

خیال رہے کہ فلم ’پٹھان‘میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں اور یہ فلم اگلے برس 25 جنوری کو ریلیز ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔