- ترکیے؛ خوفناک ٹریفک حادثے، 10 افراد جاں بحق، 39 زخمی
- آئی پی ایل 2024: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- پشاور؛6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ، بہن کی رخصتی کے روز بیدردی سے قتل
- پاپوا نیو گینی میں لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 670 سے تجاوز کرنے کا خدشہ
- اسلام آباد: نوسربازوں نے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا
- شاہ محمود قریشی کی مزید مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
- کراچی میں موسم گرم و مرطوب، موہن جودڑو میں درجہ حرارت 52.5 ریکارڈ
- امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جنگی اسلحے کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا امکان
- القسام بریگیڈ کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ
- وفاقی دارالحکومت میں پہلی ’ اسلا م آباد نائٹ رن‘ کا انعقاد
- لاہور کے پارک پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم
- دلہا کی جانب سے دلہن کا بوسہ لینے پر شادی میدان جنگ بن گئی
- کیٹوجینک ڈائیٹ ذہنی صحت کےلیے مفید قرار
- گوگل فوٹوز اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ایک نیا فیچر متعارف کرائے گا
- وزیراعظم کا ناروے کے ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم
- آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی
- دوسری جنگ عظیم میں ڈوبنے والی امریکی آبدوز کا ملبہ 80 سال بعد مل گیا
- سیف سٹی کراچی منصوبے کیلئے 3 ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری
- کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
- بشام حملہ ٹی ٹی پی نے کیا، منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، وزیرداخلہ
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ کو بڑا ریلف مل گیا۔سندھ ہائیکورٹ نے نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی محکمہ اطلاعات سندھ کے کرپشن ریفرنس میں نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
درخواست گزار کے وکیل راج واحد ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا تھا کہ عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔ شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کے لیے بار بار اجازت لینا پڑتی ہے۔ شرجیل میمن ٹرائل کورٹ میں باقاعدگی سے پیش ہورہے ہیں، لہٰذا ان کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ نیب اور وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کی حمایت کردی ہے۔
عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد شرجیل انعام میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرلی۔ درخواست پر فیصلہ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے محفوظ کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔