- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
- طارق بگٹی کی صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق
- وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز
- پنجاب اور لاہور کے بیشتر اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
- امریکا کی طرح پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ مہم کا اعلان
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
- وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
- ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع
- ہماری جوڈیشری میں بھی کالے دھبے موجود ہیں، جسٹس منصور
- سونے کی قیمت میں کمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا بنی گالہ تھانے میں درج مقدمے سے بری
- لاہور میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاج
- کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل
- خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا
- جسٹس بابر آڈیو لیکس کیس سے الگ ہوجائیں، چار اداروں نے متفرق درخواست دائر کردی
افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد: افغانستان کے دارالحکومت میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان؛ پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم گرفتار
ایکسپریس نیوز کے مطابق کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی مشاورت اور دیگر کاموں کے لیے وزارت خارجہ کی ہدایت پر وطن واپس آئے ہیں۔ وہ آئندہ کچھ دنوں میں کابل واپس روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی پر جمعہ 2 دسمبر کو قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس میں خود محفوظ رہے تاہم ان کا محافظ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ پاکستانی ناظم الامور کے سکیورٹی گارڈ کے سینے میں تین گولیاں لگی تھیں۔ بعد ازاں اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملہ، زخمی گارڈ پشاور منتقل
دریں اثنا حکومت پاکستان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی عبوری حکومت سے تحقیقات اور ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ بعد ازاں ہفتے کے روز کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے قریب واقع ایک عمارت کی آٹھویں منزل پر چھاپا مار کاروائی میں ایک شخص گرفتار کرلیا گیا، جس سے متعلق بتایا گیا کہ وہ پاکستانی ناظم الامور پر حملے کا ملزم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔