- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
لاہور: لاہور کے وائلڈ لائف سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا جہاں شائقین مختلف اقسام کے سانپوں کو ناصرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ انہیں پکڑ بھی سکتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانپ گھر میں نایاب قسم کے پائتھن سمیت کوبرا بھی موجود ہے، سانپ گھر میں آنے والے بچے ان سانپوں کو کھلونوں کی طرح پکڑتے، ان سے کھیلتے اور تصاویر بنواتے ہیں۔
سانپ گھر میں رکھے گئے تمام سانپ مقامی ہیں اورپاکستان کے مختلف علاقوں سے پکڑے گئے ہیں، ان میں سب سے خطرناک بلیک کوبرا بھی ہے اور منتظم کے مطابق یہ پاکستان کا سب سے بڑا کوبرا سانپ ہے۔
منتظمین کے مطابق سانپ ہمارے ایکو سسٹم کا ایک حصہ ہیں، ان سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور لوگوں کے دلوں میں جوخوف ہے وہ ہم دور کرنا چاہتے ہیں۔
سانپ ہاؤس کے منتظم رانا نعیم نے بتایا ان سانپوں کی خوراک زیادہ مہنگی نہیں ہے۔ انہیں کلیجی گوشت، مینڈک کا گوشت اورانڈے دیئے جاتے ہیں۔خوراک کھانے کے تین چار دن تک انہیں بھوک نہیں لگتی ہے۔ تاہم یہ بہت نازک ہوتے ہیں، ان کی دیکھ بھال احتیاط سے کرنا پڑتی ہے اورسردی سے بچانا پڑتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا سانپ گھر رکھے گئے غیر زہریلے سانپوں کو تو پکڑا جاسکتا ہے تاہم خطرناک زہریلے سانپوں کو شیشے کےبکس کے اندر رکھا گیا ہے۔ شہریوں کو اپنے گھر یا کسی بھی جگہ سانپ نظر آئے تواسے مارنے یا خود پکڑنے کی کوشش ہرگز نہ کریں، یہ ان کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے ۔سانپ نظرآنے پراس کی فوری اطلاع ریسکیو1122 کو دی جائے۔
سانپوں کی دیکھ بھال کرنے والے شاہد محمود کا کہنا ہے سانپوں سے متعلق بہت سی فرضی کہانیاں مشہور ہیں،پاکستان میں سانپوں کی 100 کے قریب اقسام ہیں ان میں سے صرف 8 اقسام کے سانپ زہریلے ہیں۔
اس موقع پر ایک بچے ابراہیم نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا اسے سانپوں سے کھیلنے اور انہیں دوست بنانے کا شوق ہے، وہ ان سے ڈرتا نہیں ہے، وہ جب بھی یہاں آتا ہے سانپوں سے کھیلتا ہے۔
ایک خاتون فاطمہ کا کہنا تھا انہیں سانپوں سے بہت ڈر لگتا تھا لیکن جب یہاں دیکھا کہ بچے بھی سانپ پکڑ رہے ہیں تو انہوں نے بھی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو پکڑا ہے، اب انہیں ڈر نہیں لگتا اور سانپوں سے متعلق خوف دور ہو گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔