- وزیرداخلہ کا منشیات گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
ازبک لڑکی کے اسلام آبادایئرپورٹ سے فرارپرانسپکٹرمعطل
اسلام آ باد: اسلام آباد ایئر پورٹ سے بغیرامیگریشن کلیئرنس 2ازبک لڑکیوں کے ملک میں داخلے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعدگرفتار غیرملکی لڑکیوں میں سے ایک ازبک لڑکی کے ایمرجنسی پاسپورٹ دکھا کر واپس اپنے ملک فرارہوجانے کے بعد انسدادانسانی اسمگلنگ سیل کے انسپکٹرمہرتسنیم کومعطل کردیاگیاہے۔
ایف آئی اے نے باقی7لڑکیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کودرخواست بھجوادی اور ان لڑکیوں کے ایمرجنسی پاسپورٹ پر سفرکرنے پربھی پابندی لگادی ہے۔ ازبک لڑکی چیرنکااکسان Cherinka Aksan عدالت سے ضمانت کے بعد دوہفتے قبل اسلام آبادایئرپورٹ سے اپنے ملک فرارہوگئی تھی،ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر انعام غنی نے انکوائری کاحکم دیا تھا جس کی رپورٹ کی روشنی میں انسپکٹر مہر تسنیم کو معطل کیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹربابرخان کی نگرانی میں انکوائری کمیٹی نے انہیں غفلت کا مرتکب قراردیا تھا۔
شوکازنوٹس کا اطمینان بخش جواب نہ ملنے پرمذکورہ انسپکٹرکوجمعرات کومعطل کیاگیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ انسپکٹر نے لڑکی کی عدالت سے ضمانت کے بعدنہ توامیگریشن سٹاف کو ممکنہ فرارسے آگاہ کیااورنہ اس کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کوکوئی درخواست بھیجی۔ذرائع کے مطابق انسپکٹرمہرتسنیم کی معطلی کے بعدایسے کیسوںکی تفتیش اب انسپکٹر زاہد کے سپردکی گئی ہے۔واضح رہے کہ دوازبک لڑکیاں سوتلانہ یاشکینہ Svetlana Yashkina اورعلینہ گلے زوواAllina Gilayzova امیگریشن عمل سے گزرے بغیراسلام آبادایئرپورٹ سے ہی پاکستان داخل ہوئی تھیںلیکن تین ماہ سے زائدوقت گزرنے کے باوجود ان کاپتہ نہیں چلایا جا سکا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔