- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلنے کا نیا طریقہ وضع
- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ’’ کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے‘‘
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
خورشید شاہ کا حکومت سے رہا کئے گئے طالبان قیدیوں کی فہرست فراہم کرنے کا مطالبہ
سکھر: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رہا کئے گئے طالبان قیدیوں کی فہرست اپوزیشن کو بھی فراہم کی جائے۔
سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو طالبان قیدیوں کو اس طرح رہا نہیں کرنا چاہیئے تھا، طالبان کے خطرناک قیدیوں کو رہا کرنا عدلیہ کا کام ہے، حکومت نے جو قیدی رہا کئے ہیں ان کی فہرست اپوزیشن کو بھی فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو طالبان سے یوسف رضا گیلانی، سلمان تاثیر اور پروفیسر اجمل کی رہائی سے متعلق بھی بات کرنی چاہیئے، وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کا پاک فوج کےحالیہ بیان سےکوئی تعلق نہیں ہے۔
ایم کیو ایم کے سندھ حکومت میں شامل ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہو جائے، ہر جماعت کے لئے دروازے کھلے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی تبدیلی سے متعلق کو ئی بات زیرغورنہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔