برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سےگاڑی ٹکرانے والا گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 26 مئ 2023
گاڑی ٹکرانے کے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

گاڑی ٹکرانے کے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

  لندن: برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رشی سونک کی سرکاری رہائش 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دروازے سے ایک شخص نے گاڑی ٹکرا دی۔ گاڑی ٹکرانے کے واقعہ کے بعد وزیراعظم کی رہائش گاہ کے اطراف کی سڑکوں کو بند کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق  حادثے کے وقت برطانوی وزیراعظم رشی سونک گھر پر موجود تھے اور بعد میں وہ اپنے مقررہ شیڈول کے تحت روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔