- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
عمران خان کا سوئپر ضمانتی مچلکے نقد دینے پر تیار، عدالت کا منظور کرنے سے انکار
لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کا سوئپر عمران خان کے ضمانتی مچلکے کے لیے رقم نقد دینے پر تیار ہوگیا، تاہم عدالت نے منظور کرنے سے انکار کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس حملہ کیس ، عسکری ٹاور حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور نہیں کیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کے روبرو عمران خان کا ضمانتی اُن کا سوئپر شیروز پیش ہوا اور کہا کہ جو ضمانتی مچلکے عدالت نے طلب کیے ہیں وہ نقد رقم دینے کو تیار ہیں ۔
عدالت نے استفسار کیا کہ تم کیا کرتے ہو ؟، جس پر ضمانتی شیروز نے جواب دیا کہ میں عمران خان کے گھر میں سوئپر ہوں ۔ عدالت نے 3 مقدمات میں لاکھ لاکھ روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔ جج نے کہا کہ میں کیسے یہ مچلکے منظور کر لوں ۔کل کو عمران خان نہ آیا تو تم ذمے دار ہو گے۔ ضمانتی ذمے داری کے سوال پر سوئپر شیروز خاموش ہوگیا۔
بعد ازاں عدالت نے ضمانتی کی ذمے داری نہ لینے پر عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور نہیں کیے ۔
واضح رہے کہ عمران خان کا ضمانتی سوئپر مقدمہ نمبر23 /1271 گلبرگ ، 96/23 سرور روڈاور 768/23 تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے آیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔