- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شیر افضل پارٹی اختلافات پر پھٹ پڑے، شبلی فراز اور عمر ایوب کو لیڈر ماننے سے انکار
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 128 کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا
لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حلقہ این اے 128 کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 12 فروری تک نتائج جاری کرنے سے روکتے ہوئے عون چوہدری اور الیکشن کمیشن کو اگلی سماعت پر طلب کرلیا۔
دوران سماعت جسٹس باقر نجفی نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ریٹرننگ افسر عدالت میں آیا ہے، جس پر وکیل نے کہا ہے اُن کا موبائل بند جاررہا ہے اور کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست ناقابل سماعت ہے، قانون کے مطابق انہیں پہلےں الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمٰں فارم 47 موصول ہوگیا ہے جس کے مطابق درخواست گزار کو حلقہ این اے 128 میں شکست ہوئی ہے۔ سلمان اکرم راجہ کے وکیل نے کہا کہ ہماری ووٹوں کی گنتی کرانے کی استدعا نہیں بلکہ نتائج جمع کرنے سے متعلق اعتراض ہے اور ہم نے ریٹرننگ افسر کا آرڈر چیلنج کیا ہے اس پر فیصلہ چاہتے ہیں۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو 12 فروری تک حلقہ این اے 128 کے نتائج اور عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے روکتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔