- بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں ٹرین حادثہ، 15 افراد ہلاک
- وزیراعظم کا سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحٰی کی مبارکباد کا تبادلہ
- پاپوا نیو گنی کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 79 ہدف
- راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی جی ریسکیو 1122 جاں بحق
- خاتون مسافر کو عملے نے منہ اور ہاتھ پر ٹیپ لگا کر سیٹ سے کیوں باندھا تھا
- کراچی؛ عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 5 جاں بحق
- خوش رہیں، سلامت رہیں؛ مودی کا عید پر پیغام
- طیارے جتنی آواز پیدا کرنے والی انتہائی چھوٹی مچھلی
- انٹرنیٹ پر زیادہ وقت گزارنے سے دماغی افعال شدید متاثر ہوتے ہیں
- اپنا حق لینا جانتے ہیں، اب کی بار کشتیاں جلا کر نکلیں گے، وزیراعلیٰ پختونخوا
- پاکستان کیخلاف جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں، آرمی چیف
- گورنر پنجاب بچوں سے عید ملنے ایس او ایس ولیج پہنچ گئے، 10 لاکھ عطیہ دینے کا اعلان
- پنجاب کے بجٹ میں کسان کارڈ کیلیے 10 ارب روپے مختص
- پختونخوا میں حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، عیدالاضحیٰ پر بھی لوڈشیڈنگ جاری
- لگتا نہیں مولانا فضل الرحمان انتشاری ٹولے کا کوئی اثر لیں گے، رانا ثناء
- غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہید فلسطینیوں کی تعداد 37ہزار سے متجاوز
- سیکرٹری داخلہ پنجاب قیدی بچوں سے ملنے جیل پہنچ گئے، مل کر کھانا کھایا
- اس عید پر غزہ کے بے گھر مسلمان بہت درد اور تکلیف میں ہیں، صدر جوبائیڈن
- حکومت نے 24 کروڑ عوام کو بجلی کی ننگی تار پر لٹکا دیا ہے، شیخ رشید
- اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی خاتون رہنما سمیت کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
![گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان](https://c.express.pk/2024/05/2637508-islamabadhighcourt-1714995996-300-640x480.jpg)
گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی کے خلاف درخواست نمٹادی ۔
ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈوکیٹ کی نیب طلبی کے خلاف درخواست ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے بتایا کہ نیب کے پاس فیصل کے خلاف انکوائری موجود ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے آپ نے کال اپ نوٹس میں فیصل کو ملزم قرار دیا ہے، آپ ان کو ملزم کی جگہ سیلر یا پرچیزر کہہ دیں۔ کیا آپ نے ان کو انکوائری کے مرحلے پر گرفتار کرنا ہے؟
نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فیصل نے نیب کی انکوائری جوائن کرلی ہے، فی الحال گرفتاری کی ضرورت نہیں۔
عدالت نے فیصل ایڈووکیٹ کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست نیب پراسیکیوٹر کے بیان پر نمٹادی۔
دوران سماعت گندم انکوائری کا تذکرہ بھی ہوا۔ جسٹس اعجاز اسحاق خان نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ یہ تو چلیں چھوٹے چھوٹے معاملات ہیں گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔