- فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس
- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
عمران خان کی سیاست جھوٹ اور نفرت پر مبنی ہے، پرویز رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سیاست جھوٹ اور نفرت پر مبنی ہے۔
اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کے اسلام آباد اور پنجاب سمیت دوسرے صوبوں میں جانے پر پابندی نہیں ہے، عمران خان کی سیاست جھوٹ اور نفرت پر مبنی ہے، وہ صوبوں اوروفاق میں نفرتوں کی سازش کر رہے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان میں دہشت گردوں کو للکارنے کی ہمت نہیں ہے، عمران خان میں آپریشن ضرب عضب کے لئے دعا کا بھی ظرف نہیں ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے بنوں میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ عید مناتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی وزیرستان کے لوگ پاکستانی ہیں لیکن انھیں پنجاب اور سندھ میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا جو کہ آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔