- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا امکان
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
لیبیا کے شہر توشیا کی جیل سے 54 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے پرتشدد شہر توشیا کی جیل سے 54 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ دیگر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو جلد از جلد وطن واپس لایا جائےگا۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے لیبیا سے وطن واپس لائےگئے پاکستانیوں کی تعداد 2 ہزار 769 ہوگئی ہے جبکہ ایک خصوصی پرواز سے مزید 529 وطن پہنچ رہے ہیں جب کہ لیبیا کے پرتشدد شہر تویشا کی جیل سے 54 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا ہے اور وہاں پر پھنسے تمام پاکستانیوں کو بھی جلد از جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر انتطام ریلیف کیمپوں میں 500 پاکستانی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ لیبیا میں کئی ماہ سے پرتشدد واقعات جاری ہیں جس کے باعث وہاں کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے پروازیں بھی بند کردی گئی ہیں جبکہ پرتشدد واقعات میں لیبیا میں موجود پاکستانی بھی وہاں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جنہیں وطن واپس لانے کے لیے حکومت کی جانب سے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔