- امریکا نے پہلی بار اسرائیل کو گولہ بارود کی فراہمی روک دی
- فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس
- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
’’حیدر‘‘ کیرئیر کی سب سے کامیاب ترین فلم ثابت ہو گی، شاہد کپور
ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ نئی آنے والی فلم ’’حیدر‘‘ ان کے کیرئیر کی سب سے زیادہ کامیاب فلم ہو گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور کا کہنا تھا کہ میں فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ’’حیدر‘‘ میرے کیرئیر کی سب سے کامیاب ترین فلم ہو گی، ایسی شاندار فلم میں نے اس سے پہلے کبھی بھی نہیں کی اورمیری تمام تر توجہ فلم کی کامیابی پر مرکوز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو اشتعال انگیز فلمیں پسند آتی ہیں اور کچھ کو رومانوی لیکن مجھے یقین ہے کہ میری نئی آنے والی فلم سب کو بہت پسند آئے گی۔
شاہد کپور نے کہا کہ میں باکس آفس کلیکشن اور ایوارڈ پر نہیں بلکہ اچھا کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں اور یہی میری فلموں کی کامیابی کا راز ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر کوئی مجھے کہتا ہے کہ فلم ’’حیدر‘‘ نیشنل ایوارڈ جیت لے گی لیکن میں ایسا کچھ نہیں سوچتا، میں پہلے باکس آفس کلیکشن کے بارے میں سوچا کرتا تھا تاہم اب فلموں میں اپنے کام سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔
واضح رہے کہ شاہد کپور کی نئی آنے والی فلم ’’حیدر‘‘ ولیم شیکسپیئر کے ناول ہیلمٹ سے لی گئی ہے، فلم 2 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور فلم میں شاہد کپور کے ساتھ شردھا کپور بھی کام کر رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔