- پیمرا کا پاکستان ڈی وارمنگ مہم کو میڈیا کی شراکت سے کامیاب بنانے کا عزم
- ڈرون کیمرہ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام، دو منشیات فروش گرفتار
- کراچی؛ پولیس نے چھینے گئے موبائل فون برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیے
- لبنان کی موجودہ صورتحال پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد
- پی ٹی آئی جلسہ سے متعلق حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی، پولیس کو خصوصی ٹاسک دیے گئے
- ’IMFپروگرام کی شرائط کا اثر پاک ،چین معاشی تعلقات پر پڑرہا ہے‘
- سیاسی جلسے میں وقت کی اونچ نیچ ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی وزیر
- کراچی میں دکاندار نے حاضر دماغی سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
- لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل شہید
- کراچی: سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز
- دوسرا ون ڈے: افغانستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز جیت لی
- پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئینی حدود کے تابع ہے، سپریم کورٹ
- کراچی: لیاقت آباد انڈر پاس کےقریب فائرنگ، دو خواتین زخمی
- رواں سال خیبرپختونخوا میں پہلا پولیو کیس رپورٹ، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس
- آئینی ترامیم پر جے یو آئی سے مشاورت نہ ہوئی تو بھی نمبرز پورے کریں گے، بلاول بھٹو
- ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے بعد معطل ہونےو الے 6 ریلوے ملازمین بحال
- وزیراعلیٰ سندھ کی سیلاب سے تباہ اسکولوں کی بحالی کا کام 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت
- لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر مشتعل افراد کا احتجاج
- چین میں پیش کیے گئے ’پانڈا کتے‘
- اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈرابراہیم عاقل شہید
کراچی؛ لیاری سمیت مختلف علاقوں میں فائرنگ، بچوں اور خاتون سمیت 9 افراد زخمی
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہوگئے جہاں شاہ بیگ لائن میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ علاقے میں شدید فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے فقیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ فقیر کالونی میں ہی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کےمطابق ملزم سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 بچوں سمیت 4 راہ گیر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔