- ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کررہےہیں، ترجمان پاک فوج
- حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی
- سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
- ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند
- عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس
- برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند
- جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
- گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے
- ایشیائی باشندے نے محبوبہ کو قتل کرکے دکان کو آگ لگادی؛3 پاکستانی زخمی
- سندھ ہائیکورٹ کا سڑکوں سے غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ہٹانے کا حکم
- بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط
- پختونخوا کی گورننس زیادہ بہتر نہیں، نفرتوں کا خاتمہ کروں گا، گورنر کے پی کے
- بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی
- عالمی بینک اپنا فریم ورک پاکستان کے اصلاحاتی شعبوں سے ہم آہنگ کرے، وزیر خزانہ
- نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
- کتب بینی کی معدومیت
- وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف زورآزمائی کے بجائے صبر سے کام لیں، الطاف حسین
لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستا ن تحریک انصاف ایک دوسرے کے خلاف زور آزمائی کرنے کے بجائے صبر وتحمل سے کام لیں اور احتجاج کو ہر قیمت پر پُرامن رکھیں۔
لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کرنا اور اسے حکومتی ارکان کی جانب سے برداشت کرنا جمہوریت کا حصہ ہے لیکن کسی بھی فریق کی جانب سے اسے پرتشدد راستے پر ڈالنے کا عمل جمہوری اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔ فیصل آباد کی کاروباری اور تاجربرادری سے اپیل ہے کہ وہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کو نہ تو زبر دستی کام کرنے سے روکیں اور نہ ہی انہیں ان کی مرضی کے خلاف زبردستی کام کرنے پر مجبور کریں۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستا ن تحریک انصاف ایک دوسرے کے خلاف زور آزمائی کرنے کے بجائے صبر وتحمل سے کام لیں۔ ایک دوسرے کو برداشت کریں اور ایک دوسرے کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کو ہر قیمت پر پر امن رکھیں۔ انہیں امید ہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن ملک کی بہتری سلامتی اور امن عامہ کی خاطر ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔