- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
- ڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی
- ’ ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ‘ بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغامات
- ہم وطنوں سے اپیل ہے سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں، پاکستانی سفیر
- کراچی : گرمی کی شدید لہرکا خطرہ، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
- مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ن لیگ سے نہیں کہیں اور سے آیا تھا، نواز شریف
- نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سے الگ کرکے ظلم کیا گیا، شہباز شریف
- میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے، سپریم کورٹ
- لاہور پولیس مقابلے میں ہلاک چار داعش کارندوں کی شناخت
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بابر، رضوان نے اپنے ہتھیاروں کو تبدیل کرلیا
آصف زرداری آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے
راولپنڈی / کراچی: سابق صدراور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے کروڑوں روپے اندرون و بیرون ممالک اثاثے و بنک بیلنس بنانے کے اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج (منگل کو) احتساب عدالت نمبرایک میں ہوگی۔
ریفرنس سے سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹوکا نام ان کے انتقال کے باعث خارج کردیاگیا تھا۔ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ سابق صدرآج عدالت میں پیش ہوں گے۔سابق صدرکی طرف سے عدالت میں حاضری سے معافی اورعدم ثبوت پر بری کرنے کی درخواستیں دائرکی جائیں گی۔سابق صدر کی متوقع پیشی کیلیے پولیس نے کلئیرنس دیدی ہے ۔
کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وفاقی محکمہ داخلہ، اسلام آباد پولیس اور محکمہ داخلہ پنجاب کوایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ آصف زرداری منگل کو روالپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش ہورہے ہیں اس موقع پر انھیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔