- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
- قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
پاکستانی یا بھارتی فلم میں جب بھی چیلنجنگ کردار ملا ضرور کروں گی، وائم عمار دھامنی
لاہور: مراکش سے تعلق رکھنے والی فنکارہ وائم عماردھامنی نے کہا ہے کہ اداکاری، گلوکاری، ماڈلنگ اور میزبانی جیسے مشکل شعبوں میں کام کرنے کی وجہ سے اب مجھے فلموں میں صرف چیلنجنگ کردار کرنا ہی پسند ہے۔ پاکستان ہویا بالی ووڈ اب مجھے کوئی بھی چیلنجنگ کردار آفرہوگا توکام کرونگی، وگرنہ معمول کے کردارکرنا میرے لیے مشکل ہوجائے گا۔
اسی طرح میزبانی، ماڈلنگ اورگلوکاری کے شعبوں میں بھی میرا کام سب سے منفرد رہتا ہے۔ پاکستان میں کام کا تجربہ اچھا رہا جب کہ بالی ووڈ میں بھی بہترین کام کیا۔ اب میری منزل ہالی ووڈ ہے اورجلد ہی کسی اچھے اورمنفردپروجیکٹ میں دکھائی دونگی۔ ان خیالات کا اظہار وائم نے گزشتہ روز’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بلاشبہ ہالی ووڈ دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہے۔ وہاں پربننے والی فلموں میں جہاں اچھوتے موضوعات کا انتخاب کیا جاتا ہے، وہیں فنکاروں کوایسے کرداراداکرنے کے چیلنج ملتے ہیں، جن کودیکھ کرعقل دھنگ رہ جاتی ہے۔
اس لیے میں بھی چاہتی ہوں کہ کچھ ایسا کام کروں جس کی وجہ سے لوگ مجھے ہمیشہ یاد رکھیں۔ ویسے تومیں فنون لطیفہ کے چارشعبوں میں نمایاں کام کررہی ہوں لیکن مجھے ابھی تک ایسا کام نہیں ملا جس سے میں خود مطمئن ہوسکوں۔ حالانکہ ساتھی فنکار، پرستارمیرے کام کوبہت قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورچاروں شعبوں میں میرے کام کوسراہا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود مجھے ایک ایسے کردارکی تلاش ہے، جس کوکرتے ہوئے میں اپنی تمام ترصلاحیتوں کا کھل کراظہارکرسکوں۔ ا
نھوں نے بتایاکہ ہالی ووڈ سے ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن ابھی کچھ معاملات پربات چیت جاری ہے۔ امید ہے کہ میں اورفلم پروڈکشن ادارہ جلد ہی کسی نتیجے پرپہنچیں گے۔ مگرمیں اپنے چاہنے والوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ وہ مجھے جلد ہی ایک نئے روپ میں دیکھیں گے اوروہ سب کے لیے بہترین سرپرائز ثابت ہوگا۔ اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ مجھے چیلنجنگ کام کرنا اچھا لگتا ہے اوریہ ایک ایسا چیلنج ہوگا ، جس سے لوگ میری صلاحیتوں کے بارے میں جان سکیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔