- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
- موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا
- بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار
- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
بھارتی وزیراعظم کا حالیہ دورہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اہم پیش رفت ہے، وزیراعظم نوازشریف
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان اور امریکا خطے میں امن کے لیے مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں جب کہ بھارتی وزیراعظم کا حالیہ دورہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے امریکی سفیر نے وزیر اعظم نواز شریف سے پہلی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، افغانستان کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے، دونوں ممالک خطے میں امن کے لیے مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا حالیہ دورہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
وزیراعظم سے ملاقات میں امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر نواز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے اور امریکا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ امریکی سفیر کا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھایا جائے گا اور نواز شریف کے حالیہ دورہ امریکا میں طے پانے والے امور پر توجہ دی جائے گی جب کہ اس پر ہرممکن عملدآمد کی کوشش کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔