- آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی
- پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی
- لندن کے پہلے مسلم میئر کو اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز رویے کا سامنا
- اگر عمران خان جنگ ہار گیا تو پاکستان افریقا کا کوئی ملک بن جائے گا، فواد چوہدری
- پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ
- وفاق اور سندھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، شرجیل میمن
- ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی
- اسامہ، زمان ڈراپ کیوں ہوئے؟ سابق کرکٹر نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- سندھ حکومت کا سرکاری جامعات میں خلافِ ضابطہ تمام الاؤنسز روکنے کا حکم
- کولمبیا کا اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
- مخصوص نشستوں پر حلف؛ وزیراعلیٰ اور اسپیکر پخونخوا اسمبلی سے جواب طلب
- کراچی: ہوٹل پر بیٹھے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- کراچی ائیرپورٹ پر 19 کروڑ مالیت کا 9.5 کلو زیور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اقوام متحدہ مبصر نے اسرائیل کو جنگی جرم کا مرتکب قرار دے دیا
- قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی کیا ہوگی؟ سلیکشن کمیٹی نے لب کشائی کردی
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
- حسن علی کی واپسی! شائقین نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھادیا
- پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
- بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی
سندھ اسمبلی کا اجلاس؛ وزیراعلی سندھ ایک بار پھر اپنی نشست بھول گئے
کراچی: جوش خطابت میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اکثر و بیشتر غلط شعر پڑھ جاتے ہیں لیکن اب ان کی غائب دماغی کا یہ عالم ہو چکا ہے کہ وہ اکثر و بیشتر اپنی نشست ہی بھول جاتے ہیں اور آج بھی سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایسا ہی ہوا جب 83 سالہ وزیراعلیٰ اپنی سیٹ بھول گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سندھ اسمبلی اجلاس کا جاری تھا کہ وزیراعلی سندھ اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے لیکن وہ اپنی نشست ہی بھول گئے، قائم علی شاہ اپنی نشست کے بجائے اپوزیشن لیڈرکی نشست پر بیٹھ گئے جس کے بعد ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا، حکومتی ارکان کی جانب سے توجہ دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ اپنی نشست پر بیٹھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اپنی نشست بھول کر دوسرے رکن کی نشست پر بیٹھنے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔