- پنجاب حکومت کا روٹی کی قیمت 16 روپے سے بھی کم کرنے کا فیصلہ
- لاہور؛ گھر میں گیس دھماکے سے ایک شہری جاں بحق
- پہلا ٹی 20: آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
- جناح ہاؤس لاہور میں قائم کی گئی جناح گیلری کوشہریوں کیلیے کھول دیا گیا
- پیپلزپارٹی کا بجٹ کے بعد بھی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
- عوام کے تحفظ میں کوتاہی برتنے والے افسران سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، ضیا لانگو
- کرپشن کیسز میں سیاستدانوں کو بڑا ریلیف، نیب کے نئے قواعد و ضوابط تیار
- محکمہ خوراک کے افسران نے بوریوں میں ناقص گندم اور مٹی بھر کر3 ارب کا نقصان پہنچایا، رپورٹ
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان بدستور ناقابل شکست، آخری میچ برابر ہوگیا
- کانگریس رہنما کا پاکستان کی حمایت میں بیان وائرل؛ مودی سرکار تلملا گئی
- سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلیے قرارداد منظور
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 8 پیسے، اوپن مارکیٹ میں 14 پیسے مہنگا ہوگیا
- صوبے میں لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں، وفاق انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے، وزیراعلیٰ کے پی
- فلائی جناح نے شارجہ کے بعد مسقط کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا
- اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 73 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور
- سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب کی مخصوص نشستوں پر 27 اراکین کی رکنیت معطل
- 106 سالہ امریکی دوبارہ دنیا کا معمر ترین اسکائی ڈائیور بن گیا
- وبائی امراض کے پھیلاؤ میں بڑے سبب کا انکشاف
- کراچی کی تین جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری پر کام شروع
دنیا کے مہنگے ترین کیک
دنیا بھر میں ’’میٹھے‘‘ کی بات ہو تو کیک سب کا من بھاتا کھاجا ہے۔ اب تک کیک کی بے شمار اقسام سامنے آچکی ہیں۔ حتی کہ ایسے کیک بھی بن چکے جو مہنگے ترین ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ ان کی تفصیل کچھ یوں ہے :
٭…ستمبر 2015ء میں متحدہ عرب امارات کے ایک شہزادے نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ ایسے تزک واحتشام سے منائے گا کہ دنیا والے سدا اسے یاد رکھیں۔چناں چہ اس نے برطانوی ڈیزائنر،ڈیبی ونگہیم سے ایک بیش قیمت کیک تیار کرایا۔اسی کیک کو دنیا کا سب سے قیمتی کیک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
یہ چھ فٹ لمبا اور ایک ہزار پونڈ وزنی کیک فیشن شو کی طرز پر بنایا گیا۔کیک کی تیاری پر گیارہ سو گھنٹے صرف ہوئے۔کیک پہ چار ہزار چھوٹے بڑے ہیرے نصب تھے۔انہی ہیروں نے کیک کو انتہائی قیمتی شے بنا دیا۔اس کیک کی مالیت 75 ملین ڈالر تھی۔پاکستانی کرنسی میں یہ رقم سات کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔
٭…2013میں انگلینڈ میں بنایا جانے والا ’’چیسٹر ‘‘(Chester)نامی کیک مہنگے ترین کیکوں کی فہرست میں نمبر دو پہ براجمان ہے ۔اسے ’’کیک‘‘نامی بیکری نے ایک مقامی تقریب،نیشنل گائے ویڈنگ شو کے لیے خاص طورپر تیار کیا ۔ یہ پانچ فٹ اونچا اور آٹھ منزلہ کیک تھا جس کو مکمل طور پر سفید کریم سے ڈھکا گیا۔ اس کی سجاوٹ کے لیے ’’چار ہزار‘‘ ہیرے استعمال کیے گئے۔ اس کیک کی قیمت 52.7 ملین ڈالر تھی۔پاکستانی کرنسی میں یہ قیمت پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے بنتی ہے۔
٭…دیموتھو کماراسنگا (Dimuthu Kumarasinghe) سری لنکا کا مشہور چیف ہے۔2012ء میں اس نے فیصلہ کیا کہ وہ دنیا کا سب سے مہنگا کیک تیار کرے گا۔چناں چہ اس نے ہیرے جواہرات کی مدد سے کشتی نما یک کیک تیار کیا۔یہ کیک 35 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہوا۔دلچسپ بات یہ کہ اتنی ہی قیمت پر اسے خرید بھی لیا گیا۔یہ تب دنیا کا قیمتی ترین کیک تھا۔
٭… ڈیورا راز (Devorah Rose)امریکا کی مشہور سوشل خاتون ہے۔وہ ایک رسالے کی مدیرہ بھی ہے۔2011ء میں اس نے ایک پارٹی کے لیے ایسا قیمتی کیک تیار کرایا جس پہ تیس ملین ڈالر لاگت آئی۔اس کیک پر بھی ہیرے جواہر لگے تھے۔
٭…امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مقام ،بیورلی ہلز میں ہر سال لگژری برائیڈل شو (Luxury Bridal Show )منعقد ہوتا ہے۔اس میں شادی بیاہ سے متعلق اشیا رکھی جاتی ہیں۔2006ء میں شو کے لیے ایک خصوصی کیک تیار کیا گیا جس میں ہیرے اور دیگر قیمتی پتھر لگے تھے۔کیک کی ڈیزائنر ایرانی چیف،ناہید پراسا تھی جس نے بڑی مہارت اور خوبصورتی سے اسے سجایا۔ اس چار منزلہ کیک کے ٹاپ کو فروسٹی کریم سے بھرا گیا تھا۔کیک کی تیاری پر 20 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے۔
٭…2010 ء میں ڈیلاس برائیڈل فئیر (Dallas Bridal Fair )میں ڈسپلے کے لیے ایک غیر خوردنی کیک تیار کیا گیا۔یہ کیک اس لحاظ سے مہنگا مانا جاتا ہے کہ اس کی سجاوٹ میں تقریبا بارہ ہزار ہیروں کی ڈوریاں لگائی گئی تھیں ۔کیک کا وزن ساٹھ پاؤنڈ تھا ۔اس کی تیاری پر 1.3ملین ڈالر خرچہ آیا تھا۔
٭… شہزادی ڈیانا کے بیٹے، پرنس ولیئم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کے موقع پر رائل ویڈنگ کیک تیار کیا گیا ۔کیک کے آٹھ منزلہ ہر حصے کو ماسٹر آرٹ کا نمونہ کہا جاتا ہے۔ اسے مکمل طور پر سفید کریم سے تیار کیا گیا۔اس میں سترہ مختلف اقسام کے مہنگے ترین پھول سجاوٹ کے لیے لگائے گئے۔ان پھولوں کی خاص بات یہ تھی کہ یہ مختلف ممالک کے کلچر کے عکاس تھے۔ رائل ویڈنگ کیک کی لاگت اسی ہزار ڈالر رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔