- 800 مسافروں کے ساتھ پرواز کرنے والا ہوٹل نما طیارہ
- امریکا میں مخصوص سانپ کو پکڑنے کیلیے سالانہ مقابلے کا اعلان
- صحت مند بیکٹیریا کو نقصان نہ پہنچانے والی اینٹی بائیوٹکس ایجاد
- ٹی20 ورلڈکپ کا افتتاحی مقابلہ؛ امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
- پشاور میں سسرالیوں کی فائرنگ سے زخمی گولڈ میڈلسٹ طالب علم جاں بحق
- مارگلہ ہلز پر ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی
- نیب ترامیم کیس کی براہ راست سماعت سیاسی مقاصد کیلیے استعمال ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ
- بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات مکمل، مودی کا تیسری بار وزیراعظم بننے کا امکان
- پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی، 380 کلوگرام منشیات پکڑ لی
- اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل کی اشتہاری ملزمہ کھاریاں سے گرفتار
- گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم متاثرین میں 1000 موٹرسائیکلیں تقسیم
- کراچی بدامنی کے واقعات، نوجوان اور پولیس اہلکار جاں بحق
- کلفٹن میں ساحل کی ریت سے صفائی کی بابرسرف ریک مشینوں کا افتتاح
- حیدرآباد سلینڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
- الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججوں کی تقرری کے آرڈیننس کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- پاک بھارت میچ، نسيم اشرف نے بیلٹنگ سسٹم پر سوال اٹھا دیے
- بغاوت چھوڑیں اور ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے مذاکرات کریں، وفاقی وزیر کی پی ٹی آئی کو پیشکش
- حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ پڑھنے میں غداری کیا ہے؟ عارف علوی
- بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ویڈیو اپلوڈنگ پرعمران خان سمیت 4 رہنماؤں کو ایف آئی اے کا نوٹس
- کم وقت میں ناک سے انگریزی حروف ٹائپ کرنے کا نیا ریکارڈ قائم
نئی دہلی: ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کو پھانسی دے دی گئی
نئی دہلی: ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کو پونا کی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کو گزشتہ رات ممبئی جیل سے پونا کی ’’یرودا‘‘ جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے آج صبح مقامی وقت کے مطابق 7.00 بجے پھانسی دے دی گئی ۔ بھارتی میڈ یا کے مطابق بھارتی صدر نے 8 نومبر کو اجمل قصاب کی رحم اپیل مستر د کردی تھی جس کے بعد اسے پھانسی دینے کے فیصلے پر عملدرآمدکردیا گیا، ڈاکٹروں نے قصاب کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ اجمل قصاب نے پھانسی سے قبل بیان دیا کہ ان کی کوئی آخری خواہش نہیں ہے۔
اجمل قصاب کا کیس 4 سال سے عدالت میں چل رہا تھا جس کے بعد اسے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دے کر پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ بھارتی حکام کےمطابق پاکستان کو اجمل قصاب کی پھانسی کی اطلاع دے دی گئی لیکن میت کی حوالگی کے بارے میں کوئی مطالبہ نہ آنے پر اسے بھارت میں جیل کے احاطے میں ہی دفنادیا گیا۔
پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے اجمل قصاب کو پھانسی دینے کے بارے میں آگاہ کردیا گیا تھا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اجمل قصاب کے خاندان نے لاش لانے کےلئے درخواست کی تو بھارتی حکومت سے بات چیت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجمل قصاب کے خاندان نے ابھی تک دفترخارجہ سے رابطہ نہیں کیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر کوشاں ہے۔
جب کہ دوسری جانب بھارتی جیل میں پھانسی کی سزا پانیوالے اجمل قصاب کی میت پاکستان لانے کیلئے انسانی حقوق انصار برنی ٹرسٹ کے سربراہ انصار برنی نے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے۔
2008 کے ممبئی حملوں میں ملوث واحد زندہ بچ جانے والے اجمل قصاب پھانسی سے چندروز قبل شدید بیمار ہو گئے تھے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ انہیں ڈینگی بخار ہو گیا تاہم میڈیکل رپورٹس میں اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔