- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی کل رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
امریکا بھارت تعلقات سے پاکستان کسی سفارتی تنہائی کا شکار نہیں، معاون خصوصی وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جارحانہ خارجہ پالیسی اور خطے کے ملکوں سے بڑے تجارتی اور سرماریہ کاری کے معاہدوں کی وجہ سے پاکستان کسی سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار نہیں ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں طارق فاطمی نے ان خدشات کو مسترد کردیا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان گہری ہوتی ہوئی دوستی کا سایہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات پر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ہے امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، پاک امریکا اسٹریٹیجک ڈائیلاگ بحال ہوئے ہیں جب کہ توانائی سمیت تعلیم اور دیگر شعبوں میں بھی تعلقات بہتر ہوئے۔
طارق فاطمی نے کہا کہ خطے اور بالخصوص افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان نے جو کردار ادا کیا اس کا امریکا بھی معترف ہے۔ نیو کلیئر سپلائی گروپ سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جوہری توانائی کے عالمی ادارے ’’آئی اے ای اے‘‘ کو مطلع کر دیا ہے کہ ہم نیوکلیئر سپلائی گروپ کے تمام تقاضوں کو پورا کریں گے جب کہ ’’این ایس جی‘‘ کو یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی جوہری شعبے میں مہارت، تکنیکی تجربہ اور اس کا نیوکلیئر سیفٹی اور سیکیورٹی کا ریکارڈ ہی اس گروپ میں شمولیت کی بنیاد بن سکتا ہے۔
نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت سے متعلق سوال پر طارق فاطمی نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ بھارت کے 1947 میں جوہری تجربے کے رد عمل میں بنایا گیا تھا جب کہ بھارت نے ہی ایٹم بم کا تجربہ کرکے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھلاؤ کی دھجیاں بکھیر دیں تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔