- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ 20 افراد شہید
- ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں وائرل
- کرغز حکومت کی درخواست پر وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخ
- کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے گولی مار کر خودکشی کرلی
- وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت
- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
- 565 میٹرک ٹن چینی، سگریٹ، کپڑا، ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا
- ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم
- پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان
- غزہ میں جھڑپوں اور دھماکوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی
- حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے
- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
90 روز میں مسائل حل نہیں ہونگے، ووٹ لینے کیلئے جھوٹ نہ بولا جائے ، نواز شریف
اسلام آ باد / سوات: مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو بڑے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔
سوات،اسلام آباد(نمائندگان ایکسپریس،این این آئی، ثنانیوز)مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو بڑے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے، راتوں رات مسائل حل نہیں ہونگے تاہم پہلے روز سے ہی منزل کا تعین کرلیا جائیگا ، ووٹ لینے کیلیے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے، مسلم لیگ (ن) مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتی ہے، اللہ نے موقع دیا تو عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔ سوات میں پنجاب حکومت کے تعاون سے قائم کیے گئے گردے کے اسپتال کے افتتاح کے بعد کارکنوں سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ میری دو بار حکومت آئی، مگر ہماری حکومت مدت پوری ہونے سے پہلے ہی توڑ دی گئی، میرے تمام خواب ادھورے رہ گئے ۔ کراچی اور بلوچستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، بم دھماکے ہورہے ہیں، بیروزگاری ہے، یہ تمام مسائل 15یا 90دن میں حل نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)مسائل حل کر نیکی طاقت رکھتی ہے ، ہمارے پاس ماہر ٹیم ہے، ذہنی طورپر ملک کو مسائل سے نکالنے کیلیے تیار ہیں، اللہ نے موقع دیا تو عوام کو مایوس نہیں کرینگے، ہماری حکومت آئی تو عوام کو پہلے دن پتہ چلے گا، عوام کوکام ہوتا ہوا نظر آئیگا۔ نوازشریف نے کہا کہ اب حکمرانی کے خواب چھوڑو، ملک اور غریب لوگوں کی خدمت کیلیے آنا چاہتے ہو تو آگے آئو، پاکستان کا کچھ سنوارنا چاہتے ہو تو آگے آئو، پاکستان کو بدلنا چاہتے ہو، ملک کو مسائل سے نجات دلانا چاہتے ہو تو پھر بہادری اور جرأت کا کام یہ ہے کہ میں کہوں ’’ہاں ہم آئیں گے اور ان مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے‘‘ ۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت ختم کرنے والے ظالمان پاکستانی کہلانے کے بھی مستحق نہیں، ہمیں اقتدارکے دس سال ملتے تو آج پاکستان نہ مقروض ہوتا اور نہ ہی مسائل جنم لیتے، حکمرانی اوراقتدارکے بھوکے نہیں عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
راتوں رات مسائل حل نہیں ہونگے تاہم پہلے روز سے ہی منزل کا تعین کرلیا جائیگا ، ووٹ لینے کیلیے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے، مسلم لیگ (ن) مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتی ہے، اللہ نے موقع دیا تو عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔ سوات میں پنجاب حکومت کے تعاون سے قائم کیے گئے گردے کے اسپتال کے افتتاح کے بعد کارکنوں سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ میری دو بار حکومت آئی، مگر ہماری حکومت مدت پوری ہونے سے پہلے ہی توڑ دی گئی، میرے تمام خواب ادھورے رہ گئے ۔
کراچی اور بلوچستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، بم دھماکے ہورہے ہیں، بیروزگاری ہے، یہ تمام مسائل 15یا 90دن میں حل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)مسائل حل کر نیکی طاقت رکھتی ہے ، ہمارے پاس ماہر ٹیم ہے، ذہنی طورپر ملک کو مسائل سے نکالنے کیلیے تیار ہیں، اللہ نے موقع دیا تو عوام کو مایوس نہیں کرینگے، ہماری حکومت آئی تو عوام کو پہلے دن پتہ چلے گا، عوام کوکام ہوتا ہوا نظر آئیگا۔ نوازشریف نے کہا کہ اب حکمرانی کے خواب چھوڑو، ملک اور غریب لوگوں کی خدمت کیلیے آنا چاہتے ہو تو آگے آئو، پاکستان کا کچھ سنوارنا چاہتے ہو تو آگے آئو، پاکستان کو بدلنا چاہتے ہو، ملک کو مسائل سے نجات دلانا چاہتے ہو تو پھر بہادری اور جرأت کا کام یہ ہے کہ میں کہوں ’’ہاں ہم آئیں گے اور ان مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے‘‘ ۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت ختم کرنے والے ظالمان پاکستانی کہلانے کے بھی مستحق نہیں، ہمیں اقتدارکے دس سال ملتے تو آج پاکستان نہ مقروض ہوتا اور نہ ہی مسائل جنم لیتے، حکمرانی اوراقتدارکے بھوکے نہیں عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔