پابندی کیوں لگائی؟ ’’ہیپی بھاگ جائیگی‘‘ کے ہدایتکارکا سنسر بورڈ کو کھلا خط

شوبز ڈیسک  جمعرات 25 اگست 2016
اس فلم کو کسی بھی عام پاکستانی کو دکھایا جائے اور پھر اس سے پوچھا جائے کہ اس میں کوئی برائی ہے یا نہیں،  ہدایتکار : فوٹو : فائل

اس فلم کو کسی بھی عام پاکستانی کو دکھایا جائے اور پھر اس سے پوچھا جائے کہ اس میں کوئی برائی ہے یا نہیں،  ہدایتکار : فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘کے ہدایتکار مدثر عزیز پاکستان میں فلم کو ریلیز کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان سنسر بورڈ کے نام ایک کھلا خط لکھ کر فلم پر پابندی کا کوئی معقول جواز بتانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘کے ہدایتکار مدثرعزیز نے کہاہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر اکثر خوفناک ملک کے طور پر پیش کیا جاتا ہے مگر وہاں جانا کسی بھی فرد کے لیے فرحت بخش تجربہ ثابت ہوتا ہے مگر مجھے یہ احساس ہوا کہ لاقانونیت اور انتخاب کی آزادی نہ ہونے کا تصور درست نہیں، درحقیقت پاکستان ایسی سرزمین ہے جہاں لامحدود صلاحیت، روشن اور پرعزم ذہن موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس چیز نے مجھے فرحت بخش حیرانگی کا شکار کیا مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے میں پڑوسی کے گھر آیا ہوں۔ مدثرعزیزنے کہا کہ اس فلم کو کسی بھی عام پاکستانی کو دکھایا جائے اور پھر اس سے پوچھا جائے کہ اس میں کوئی برائی ہے یا نہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔